ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس نے سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے مرتکب بروکر ایم آر سکیورٹیز کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

اسلام آباد،۹فروری: ایس ای سی پی نے لاہور کےبروکر  کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ پرشدید تشویش  کااظہار کیا ہے۔ دھوکہ دہی کے ایسے واقعات کا تدارک کرنے کے لئے ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا اور کہا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اس طرح کی سرگرمیاں قطعاً برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر زور دیا کہ معاملے کی شفاف اور فی الفور تحقیقات کی جائیں اور جائزہ لیا جائے کہ آیا  پی ایس ایکس  کے عہدیدار غفلت کے مرتکب  تو نہیں ہوئے۔