ایس ای سی پی مضاربہ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لئے پر عزم

اسلام آباد ۱۲ نومبر:مضاربہ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) مضاربہ کی مالیاتی کارکردگی  اور دیگر معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اس ضمن میں مضاربہ  سے متعلق قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔