ایس ای سی پی نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کے لئے دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دے دی

اسلام آباد، ۲ نومبر:زرعی اجناس کی الیکٹرانک تجارت کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)، پاکستان کے واحد کماڈیٹی فیوچرز ایکسچینج، کے پلیٹ فارم سے فروغ دینے  اور زراعت کے شعبے میں شراکت داروں (خصوصی طور پر کسانوں) کے مفادات کے تحفظ کے لئےسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کے لئےسپر باسمتی دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دے دی۔