سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے ایس ای سی پی کی کارروائی

اسلام آباد، ۱۰ نومبر: سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے سرمایہ کاروں کو بچانے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کی سرویلنس ٹیم فعال انداز میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)  کی تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ چیئرمین ، ایس ای سی پی جناب ظفر حجازی نے سرویلنس اور انفورسمنٹ ٹیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مارکیٹ کی ساز باز میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حسب ذیل اقدامات کا نفاذ جلد از جلد کیا جائے۔