ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی ضوابط عوامی آراء کے لئے جاری کردئے گئے

اسلام آباد، ۵ نومبر: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سکیورٹیز ایکٹ ۲۰۱۵ کے تحت ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کے لئے ایک جامع انضباطی فریم ورک کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔  عوامی آراء کے لئے جاری کئے گئےان  مجوزہ ضوابط میں رجسٹریشن کو لائسنسنگ سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ سکیورٹیز ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق لائسنس کی مدت تین سال سے کم کر کے ایک سال کی جارہی ہے۔ بینک ، ترقیاتی مالیاتی ادارے اورسرمایہ کار  مالیاتی کمپنیاں ان ضوابط کے تقاضوں پرہمہ وقت کاربند رہنے کی شرط پر بطورِ ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کام کر سکتی ہیں۔