سالانہ گوشوارے(فارم الف/ب اور فارم ۲۹)

ہر کمپنی سال میں ایک بار فارم الف/ب اور فارم ۲۹ فائل کرے گی۔ فارم الف/ب پر سالانہ گوشوارے کمپنیاں آرڈیننس کی دفعہ ۱۵۶ کی شرائط کے مطابق فائل کریں گی۔ اس میں کمپنی اپنے چیف ایگزیکٹیو، ڈائریکٹرز، چیف اکاؤنٹنٹ، سکریٹری، قانونی مشیر اورآڈیٹرز، رجسٹرڈ دفتری پتہ، حصص داران اور شیئر کیپٹل کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتی ہے۔

  • شیئر کیپٹل رکھنے والی کمپنی فارم الف پر اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرائے گی
  • شیئر کیپٹل نہ رکھنے والی کمپنی فارم ب پر اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرائے گی

فارم ۲۹

آرڈیننس کی دفعہ ۲۰۵ کے حوالے سے، فرام ۲۹ درج ذیل رپورٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے:

  • کمپنی کے افسران کاتقرّر جیسا کہ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹیو، مینجنگ ایجنٹ، سکریٹری، چیف اکاؤنٹنٹ؛ آڈیٹرز اور قانونی مشیر۔
  • کمپنی کے افسران کےعُہدوں کا خاتمہ (استعفا، برطرفی، وفات وغیرہ)۔
  • کمپنی کے افسران کے کوائف/تفصیلات میں کسی قسم کی تبدیلی جیسا کہ نام میں تبدیلی یا نیا رہائشی پتہ۔

ہر سال تمام کمپنیوں کو فارم الف/ب بہمراہ فارم ۲۹ مخصوص طریقے سے مذکورہ بالا میں کسی بھی تبدیلی کے لئے جمع کرانا ہوگا۔

فارم الف/ب اور فارم ۲۹ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں

سٹیچوٹری فارمز