کمپنی کی تشکیل

کوئی بھی تین یا زائد اشخاض جو کسی بھی جائزو قانونی مقصد کے حصول کے لئے اکٹھے ہوں، کمپنی کے قواعد و ضوابط میں اپنے نام شامل کر کے اور کمپنیات آرڈیننس کےاحکامات کے مطابق ایک پبلک کمپنی کی تشکیل کر سکتے ہیں اور کوئی بھی دو یا زائد اشخاض مل کر ایک نجی کمپنی کی تشکیل کر سکتے ہیں ۔ اگر کوئی فرد واحد ایک نجی کمپنی کی تشکیل کرے تو اسے سنگل ممبر یا یک رکنی کمپنی کہا جائے گا۔

ایک درخواست گزار کمپنی کی رجسٹریشن کے لئےدستی اور آن لائن دونوں طریقوں سے درخواست دے سکتا ہے۔ رجسٹریشن کی درخواست عام لاگو فیس کے علاوہ رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے تحت چار گھنٹوں کے اندر اندر کمپنی کی رجسٹریشن مکمل کر لی جاتی ہے۔

آف لائن یا مئنول رجسٹریشن

دستی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروانے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب رہنما کتابچہ سے مدد لیں۔

رہنما کتابچہ برائے کمپنی رجسٹریشن

اگر آپ رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت استعمال کرتے ہوئے کمپنی رجسٹر کروانا چاہیں تو اس کی فیس جمع کروانے کے لئے مندرجہ ذیل لنک سے رہنمائی حاصل کریں۔

رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت

چالان گائیڈ Challan Guide

رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت کی فیس کاجدول مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے حاصل کریں

رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت کے لئے ہدایات

آن لائن رجسٹریشن

کمپنی رجسٹریشن کی درخواست آن لائن طریقے سے جمع کروانے کے لئے آپ کو ڈیجیٹل دستخطوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیسلی ٹیشن ٹیکنالوجی (نفٹ )سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل دستخط حاصل کرنے کے لئے درخواست فارم نفٹ کی ویب ساٹ سے ڈاون لوڈ کریں یا نفٹ کے قریبی آفس سے حاصل کریں ۔