مضاربہ اسلامی مالیاتی نظام کا ایک کلیدی جزوہے۔پا کستا ن میں اسلامی مالیاتی نظام کا آغاز۱۹۸۰ میں ہو ا‘جب حکومت پاکستان نے بینکنگ اور کار پوریٹ سیکٹر میں مضا ربہ کا تصور متعا رف کروایا اور مضاربہ کمپنیز اور مضا ربہ (فلوٹیشن اور کنٹرول)آرڈنینس مجر یہ ۱۹۸۰ اورمضاربہ کمپنیز اور مضا ربہ قواعد ۱۹۸۱کانفا ذ کیا گیا ۔ دیگر سر گر میوں کے علاوہ مضاربہ قا نون کے مطابق اجارہ‘مضاربہ‘مشارکہ کی مالیاتی سر گرمیاں،حلال مال کی تجارت‘منصوبوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کی سر گرمیوں اورسٹاک ما رکیٹ میں سر مایہ کاری کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس قانون کو خصوصی سرمایہ کاری کرنے اوروینچر کیپٹل کمپنی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔مضاربہ اور مضاربہ کمپنی کی تشکیل اور رجسٹریشن کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئےمندرجہ ذیل دستاویز ملاحظہ فرمائیں:



