اسلام آباد، ۶ اکتوبر: مالیاتی شعبہ کے بہترین اداروں اور افراد کی خدمات کے اعتراف کے ضمن میں سی ایف اے سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی تیرھویں ایوارڈز تقریب   کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کی  جب کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چئیرمین ظفر الحق حجازی نے  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سی ایف اے سوسائٹی کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کیاور  کہا کہ ایسی تقاریب صنعت سے وابستہ افراد میں اپنے پیشہ ورانہ معیارات مزید بہتر بنانے کا جذبہ بیدار کرتی ہیں ظفر حجازی نے اس بات پر  زور دیا کہ صنعت کے اکابرین معیارات کو بہتر سے بہتر تر بنانے کے لئے سرمایہ کاری کریں۔