کمپنی کی رجسٹریشن اور ٹیکس نمبر کے ایک ساتھ حصول کے لئے ون ونڈو سہولت کا اجرا

اسلام آباد ( مارچ 14 ) ملک میں نئے کاروبار کی رجسٹریشن کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )  نے مشترکہ ون ونڈو سہولت کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے اب کمپنی کی رجسٹریشن اور کمپنی کا ٹیکس رجسٹریشن نمبر ایک ساتھ حاصل کیا جا سکے گا۔