پاکستانی کمپنیوں میں خواتین ڈائریکٹرز کی تعداد 3 سالوں میں دوگنا ہو جائے گی: ایس ای سی پی

حال ہی یں نافذ العمل ہونے والئ کمپنی ایکٹ 2017 کے نتیجے میں سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے عوامی مفادات کی کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین دائریکٹرز کی نمائندگی کے تناسب میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا شروع کر دئے ہیں۔  اس سلسلے میں سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ تمام کمپنیوں کو کارپوریٹ گورننس کے ترمیم شدہ کوڈ کے تحت ہدایت کی گئی ہے کہ  اگلے تین سالوں میں کمپنیوں  کے بورڈ پر کم از کم ایک خواتین ڈائریکٹر کو نمائندگی دیں ۔