پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی افتتاحی تقریب؛  چئیرمین ایس ای سی پی عامر خان  نےگھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا

ایکسچینج ٹریڈ فنڈز کے  فروغ کے لئے مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں:  چئیر مین ایس ای سی پی عامر خان

کراچی ، اکتوبر 6 :     پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مارکیٹ میں ایکسچینج ٹریڈ ڈفنڈز کے باقاعدہ افتتاح کے لئے   تقریب منقعد کی گئی ۔ مہمان خصوصی   چئیرمین سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان نے  پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کی گھنٹی بجا کر  مارکیٹ میں ای ٹی ایف کا باقاعدہ آغاز  کیا ۔   پی ایس ایکس میں جاری کئے جانے والے  ای ٹی ایف  میں این آئی ٹی پاکستان گیٹ وے ایکسچینج ٹریڈ فنڈ ، یو بی ایل پاکستان انٹرپرائز ایکسچینج ٹریڈ فنڈ ، میزان پاکستان ایکسچینج ٹریڈ فنڈ ، اور این بی پی پاکستان گروتھ ایکسچینج ٹریڈ فنڈ  شامل ہیں ۔