سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایک انضباطی ادارہ ہے جسے کارپوریٹ سیکٹر ‘ شعبہ بیمہ ‘غیر بینکا ر مالی کمپنیوں اور کیپٹل مارکیٹس کو جدید و مستعد بنانےاورترقی دینےکےلئے قائم کیا گیا ہے۔
شعبہ اسلامی مالیات(آئی ایف ڈی) کا بنیادی مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق ایک متحرک بنیادی اور ثانوی با زار سرمایہ کے لئے معیاری اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ انضباطی اورنگرانی کا فریم ورک وضع کرنا ہے
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو منعقد
اسلام آباد ( دسمبر 2 ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے […]
کون سی تبدیلی کی اطلاع دی جائے گی: :کمپنی کے ڈائریکٹرز ‘ چیف ایگزیکٹو ‘ مینجنگ ایجنٹ ‘ چیف اکاؤنٹنٹ ‘سیکرٹری ‘ محاسب یا قانونی مشیر کے کوائف میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا جائے
دستاویزات جمع کروانے کا طریق کار :آن لائن یا آف لائن
ایس ای سی پی کو کمپنی مینجمنٹ میں تبدیلی کے بارے میں مطلع کرتے وقت حسب ذیل دستاویز متعلقہ رجسٹرار کو جمع کروائیں :
۱۔کمپنی مینجمنٹ کے کوائف میں تبدیلی کے بارے میں ۱۴ دن کے اندر اندر فارم ۲۹ ۲۔رہن یا چارج کی صورت میں وضع کردہ فیس کی ادائیگی کا ’اصل ‘ چالان (آن لائن دستاویزات جمع کروانے کی صورت میں ادا شدہ چالان جمع کروانا ضروری نہیں ۔ )
اگر کمپنی محاسب کے کوائف میں تبدیلی کے بارے میں اطلاع دے رہی ہے تو تو براہ ِ مہربانی نئے مقررشدہ محاسب کی رضامندی لف کریں