شریعہ مشاورتی بورڈ کے فیصلے/آراء

کمیشن نے اپنے چوبیسویں اجلاس میں مورخہ ۲۶ مئی ۲۰۱۵ کو ایس ای سی پی کے ایک چار رکنی شریعہ مشاورتی بورڈ (ایس اے بی) کی منظوری دی تاکہ وہ اسلامی سرمایہ مارکیٹ کے معاملات پر اپنی آراء دے سکیں۔ ایس اے بی شریعہ کے تین عالموں جسٹس خلیل الرحمٰن(صدر نشین)،مفتی منیب الرحمٰن اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر منصوری (اراکین شریعہ) اور ایک تکنیکی رکن جناب بلال رسول (سربراہ شعبۂ اسلامی مالیات‘ ایس ای سی پی) پر مشتمل ہے۔ایس اے بی کے ذمہ اس کے رو برو پیش کئے گئےقوانین، قواعد، ضوابط، معاہدوں اور دستاویزات پر شرعی آراء دینا ہے۔شریعہ کے عالم ایس ای سی پی کو متعدد مسائل پر مشورے دیتے ہیں جن میں اسلامی میوچل فنڈز کی عمل کاری(آپریشن)، محاسبہ اور رپورٹنگ، پنشن اور بیمہ کے عامل وغیرہ شامل ہیں۔شریعہ بورڈ کی رہنمائی اور مشورے اسلامی مالیاتی اداروں اور اس کی مصنوعات کی ساکھ بڑھاتے ہیں۔