کماڈیٹی ایکسچینج

اجناس کی ایکسچینج کے ساتھ بہت سے فائدے جڑے ہیں۔ جن میں سے سب سے اہم اچھی قیمت کاحصول اور قیمتوں سے جڑے خطرات کی مناظمت(مینجمنٹ) ہے۔ اجناس کی ایکسچینج کے لائسنس فیوچر مارکیٹ ایکٹ ۲۰۱۶ کے تابع منضبط (ریگولیٹ) کئے جاتے ہیں۔

بروکرِ اجناس کے لئے  بطورِ بروکر خد مات فراہمی کے لئے ایس ای سی پی کے ساتھ مندرج ہونا لازم ہے ۔ بروکرِ اجناس کے لئے لائسنس کا اجرا  اجناس کی ایکسچینج اور فیوچرز معاہدات (سی ای ایف سی) قواعد ، ۲۰۰۵ کے تحت کیا جاتا ہے۔سی ای ایف سی قواعد شرائطِ اہلیت، طریقہ رجسٹریشن اور بروکروں کے وجوب اور ذمہ داریوں کی صراحت بھی کرتے ہیں۔ مزیدبراں ، سی ای ایف سی قواعد اجناس کے فیوچرز معاہدات (contracts) کے رجسٹریشن کے طریق کار کی بھی وضاحت کرتے ہیں۔

مندرج بروکروں کی فہرست

بروکر اجناس کی رجسٹریشن

سی ای ایف سی قواعد ،  ۲۰۰۵ کے قاعدہ  ۱۱ کے ذیلی قاعدہ  (۱) میں بیان کئے گئے معیارِ اہلیت پر پورا  اترنے والے اشخاص ایس ای سی پی کو بطور بروکر اجناس رجسٹریشن  کی درخواست بہمراہ فیس ادائیگی رسید جمع کروائیں گے۔

کمیشن ، رجسٹریشن کے لئےدرخواست پر غور کرتے وقت، درخواست گزار سے اس کی سرگرمیوں اور کاروباروں کے حوالے سے ایسی مزید معلومات یا وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے جو وہ مناسب سمجھے۔درخواست گزار، اگر کمیشن کو ایسا مطلوب ہو، کمیشن کے روبرو ذاتی نمائندگی کے لئے ایک افسر کے ذریعے پیش ہو سکتا ہے جواس مقصد کے لئے درخواست گزار کی مجلس نظماء (بورڈ آف ڈائریکٹرز) کی طرف سے باضابطہ تحریری طور پر مجاز قرار دیا گیا ہو۔

بروکرِاجناس کی تجدید

بروکر  کی رجسٹریشن کی تجدیدسی ای ایف سی قواعد ،  ۲۰۰۵ کے قاعدہ ۱۱ کی تعمیل سے مشروط ہے۔ اسی کے مطابق، رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی تجدید کمیشن کی طرف سے معّین فیس کی ادائیگی پر ہوگی۔

درج ذیل لنک پر رجسٹریشن/تجدید کا تفصیلی طریقہ دیکھا جا سکتا ہے:

PMEX General Regulations 2007 updated 270314