سٹاک ایکس چینجز

سکیورٹیز ایکسچینج( سٹاک ایکسچینج) ،دارالتصفیہ (clearing house)اور مرکزی امانت خانہ (central depository)کے لئے لازم ہے کہ سکیورٹیز ایکٹ ، ۲۰۱۵ (’’ایکٹ‘‘) کے تحت کمیشن سے لائسنس حاصل کریں۔ جب کہ لائسنس کے اِجرا سے متعلقہ اہم احکامات کی صراحت بالترتیب ایکٹ کے حصہ دو، تین اور چارمیں کر دی گئی ہے، کمیشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کی اضافی شرائط اور دیگر باضابطہ مطلوبات کی صراحت ایکٹ کی دفعہ ۱۶۹ کےتحت وضع کردہ/وضع کئے جانے والے ضوابط کی وساطت سے کردی گئی ہے/کی جائے گی۔