جانچ پڑتال قبل از قانون سازی ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے قانون ساز ادارے کو باضابطہ طور پر مسودہ ِقانون جمع کرانے سے پہلےایک کمیٹی، گروہ یا کسی فرد کو غور و فکر کے لئےمسودہ قانون سازی پیش کیا جائے ۔یہ عمل جانچ پرتال/معائنہ کے اضافی درجے کے طور پر کام کرتا ہے اور مسودہ قانون اور اس کے مندرجات کے تفصیلی اور جانچے پرکھے جائزے کا موقع فراہم کرتا ہے۔جانچ پڑتال قبل از قانون سازی مسودہ قانون سازی پر سوچی سمجھی بحث اور تجزیہ کا موقع فراہم کرتی ہے۔یہ سٹیک ہولڈرز کو اپنی آراء اور تاثرات کے باقاعدہ اظہار کا ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے اور عام شہریوں کو تشکیلی مرحلہ پر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کے قابل بناتی ہے۔ بنیادی طور پر ، جانچ پڑتال قبل از قانون سازی  اس کے معیار کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

ایس ای سی پی بھی تفویض شدہ قانونِ موضوعہ کے تحت مطلوب مسودہ ِقوانین، قواعد یا ضوابط کے ساتھ ساتھ موجودہ قانون، قواعد یا ضوابط  میں ترامیم  کو سرکاری جریدے، اخبارات میں شائع کر کے اور ویب سائٹ پر رکھ کرقانون سازی کے ابتدائی مرحلےمیں ہی سٹیک ہولڈرز اور عوام الناس کو اس قابل بنا دیتےہیں کہ وہ ان سےمختلف آراء اور نقطۂ نظرحاصل کر کے جانچ پڑتال قبل از قانون سازی کے عمل کی پیروی کرے۔تفویض شدہ قوانین کے ان احکامات کی مؤثر عمل کاری ایک اداراتی نظام ہے جس کے ذریعے قانون سازی کے عمل کو شفاف اور شراکتی بنایا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر، بہت سے ممالک میں ، جانچ پڑتال قبل از قانون سازی ایک تسلیم شدہ عمل ہے جس کے ذریعے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مجوزہ قانون سازی کے عمل پر اپنی آراء اور رد عمل بیان کریں۔