تصور :

ایک جدید اور کارگر کاپوریٹ سیکٹر اور سرمایہ  مارکیٹ کا قیام ، جو کہ مضبوط قوانین اور اصولوں پر قائم ہو اور ملک کی معاشی ترقی میں متحرک کردار ادا کرےاورمعاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے۔

مقصد :

ایک ایسے شفاف ، منصفانہ اور مستعد ریگولیٹری فریم ورک کا قیام جس کی بنیادیں عالمی قانونی معیارات اور بہترین طریقہ کار پر قائم ہوں ، جو سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے اورسرمایہ کاری سے منسلک خطرات میں ممکنہ حدتک کمی کو یقینی بنائے اور ایک منظم کارپوریٹ سیکٹر اور وسیع اورمستحکم سرمایہ  مارکیٹ کا قیام عمل میں لائے اور اس کو مزیدفروغ دے۔

حکمت عملی :

ایک مستعدترین اور متحرک ریگولیٹری ادارے کا فروغ جو کہ کارپوریٹ سیکٹر میں گورننس کے بہترین اصولوں کو پروان چڑھائے اور سرمایہ  مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے منسلک خطرات میں کمی کو یقینی بنائے اور اپنی مو ثرپالیسیوں اوراقدامات کے ذریعے سرمایہ کاروں کے مفادات کاتحفظ کرے ۔

اَقدار

(الف) دیانت داری: ہر وقت اعلی ٰترین اخلاقی اصولوں کی پابندی اور بہترین اقدارکی پاسداری ۔
(ب) جواب دہی: کارپوریٹ ذمہ داری کے اعلیٰ معیارات قائم کرنا اورتمام سٹیک ہولڈرز کے سامنے خود کو جواب دہ سمجھنا۔
(ج) نظم و ضبط: ایسے طرزعمل اور طورطریقوں کوفروغ دینا جوکام کے صحت مند ماحول کے لئے معاون ہوں ۔
(د) منصفانہ سلوک اور شفافیت: سچائی اور غیر جانبداری کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئےساکھ اور اعتماد کو یقینی بنانا
(ہ) بلند ترین معیارات یقینی بنانا: سیکھنے، جدت اور بہتری کی مسلسل لگن
(و) احترام آدمیت:باہمی عزت و احترام اور برداشت کا فروغ ۔ ادارے کا حصہ بننے والے ہر شخص کی اس کے علم، مہارت اورکام سے لگن کی مناسبت سے قدر ومنزلت۔