نجی ایکویٹی اور وینچر کیپٹل فنڈ مینجمٹ سروسز

نجی ایکویٹی اور وینچرکیپٹل مینجمنٹ سروسزنجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے مہیا کی جاتی ہیں جو نجی فنڈ کی دو اقسام کا انتظام کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں ‘نجی فنڈ ضوابط۲۰۱۵ میں متعارف کروائے گئے متبادل فنڈ اور نجی ایکویٹی اور وینچر کیپٹل فنڈ۔
نجی فنڈ ا ثا ثہ جات کی متبا د ل قسم ہےاورایس ای سی پی نے پا کستان میں نجی ایکویٹی نجی فنڈ کے لیے ا یک ریگو لیٹری فر یم ورک کا نفا ذ کیا ہے۔یہ نجی فنڈایک غیر فہرستہ کلوز اینڈ ٹرسٹ (close end trust) ہےجو کہ ایسے اداروں اور افراد کے لئے مہیاکیاگیا ہے جو کہ بڑے پیمانے پر رسک لے سکتے ہوں۔ اس فنڈ کا مقصد نجی کمپنیوں کو نئے منصوبوں‘توسیع اور قرضوں کی ادائیگی کے لئے سرمایہ فراہم کرنا ہے۔ نجی ایکویٹی اور وینچرکیپٹل فنڈسے متعلق معلومات درج ذیل لنکس پر دستیاب ہیں :

غیر بینکار مالی کمپنی کی تشکیل اور لائسنس کی اجازت

ایک نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ کے حصہ (۸) (’’آرڈیننس‘‘)‘غیر بینکار مالی کمپنی اور نوٹیفائیڈ ضوابط۲۰۰۸(’’غیر بینکار مالی کمپنی ضوابط‘‘)‘اورنجی فنڈ مینجمنٹ ضوابط۲۰۱۵(’’نجی فنڈ ضوابط‘‘)کی نسبت نجی ایکویٹی اور وینچرکیپٹل فنڈمینجمنٹ سروسز چلانے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لائسنس یافتہ غیر بینکار مالی کمپنی (’’این بی ایف سی‘‘)ہے۔نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی غیر بینکار مالی کمپنی قواعد ۲۰۰۳ (’’قواعد‘‘)کے احکامات کو ملا کر پڑھتے ہوئےآرڈیننس کے تحت تشکیل دی جائے گی۔
غیر بینکار مالی کمپنی اور لائسنسنگ کی بطور نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی تشکیل کے لئے طریق کار کی ترتیب درج ذیل ہے

غیر بینکا رمالی کمپنی کی تشکیل کے لئےاین او سی

بہمراہ درج ذیل دستاویزات غیر بینکار مالی کمپنی کو تشکیل دینے کے لئے ایس ای سی پی کے صدر دفتر اسلا م آباد سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے سپیشلائزڈکمپنیز ڈویژن کو درخواست:

  • قواعد کا فارم اول بہمراہ تمام متعلقہ معاون دستاویزات

ایس ای سی پی کی جانب سے غیربینکار مالی کمپنی کی تشکیل کے لئے این او سی کا حصول

غیر بینکار مالی کمپنی کی تشکیل

موجودہ طریق کار ‘فارمز اور فیس کے مطابق متعلقہ کمپنی رجسٹریشن دفتر میں غیر بینکارمالی کمپنی کی بطور عوامی لمیٹڈ کمپنی کے تشکیل ۔

نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی کے طور پر لائسنسنگ

نجی ایکویٹی اور وینچر کیپٹل فنڈ مینجمنٹ سروسز چلانے کے لئے لائسنس کی اجازت حاصل کرنےکے لئے ایس سی سی پی صدر دفتر اسلام آباد کے سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کو درخواست۔

لائسنس ایس ای سی پی کی طرف سے

نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنی کا قیام

اہم وضاحت:

اس صفحے پر غیر بینکارمالی کمپنی کی تشکیل اوربطور پی ایف ایم سی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد ایس ای سی پی کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات این بی ایف سی کے قیام کی اجازت اور حسبِ ذیل میں سے ایک یا ایک سے زائد اقسام کے کاروبار کی کمپنیز آرڈیننس۱۹۸۴ کے حصہ ہشتم الف کے مطابق انجام دہی کے لئے لائسنس کے حصول کی واضح یا بظاہر‘یقین دہانی نہیں ہے۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران ‘اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔