کمیشن ایک اعلیٰ سطحی ادارہ ہے جس میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں ۔ کمیشن کے تمام انتظامی اختیارات چیئرمین کو حاصل ہیں جو کہ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔ ادارے کے معاملات میں چیئرمین کو کمشنرز کی معاونت حاصل ہوتی ہے ، خاص طور پرادارے کے مختلف آپریشنل ڈیپارٹمنٹس کی نگرانی ، جیسے بھی انہیں تفویض کی گئی ہو، کمشنرز کرتے ہیں۔
موجودہ کمیشن کے ارکان مندرجہ ذیل ہیں:
- محترم عامر خانچیئرمین، ایس ای سی پی
- محترم شوکت حسین کمشنر
- محترم شوذب علیکمشنر
- محترم فرخ سبزواری کمشنر
- محترمہ سعدیہ خانکمشنر
محترم عامر خان
چیئرمین، ایس ای سی پی
کارپوریٹ سپرویژن ڈیپارٹمنٹ (کمپنی لاء ڈویژن)، ایڈجوڈیکیشن ڈیپارٹمنٹ، پروسیکیوشن اینڈ لیگل افیئر ڈویژن، سپورٹ سروسز ڈویژن
عامر خان بین الاقوامی بینکنگ اور کیپیٹل مارکیٹس میں تیس سالہ تجربہ کے حامل ہیں۔ وہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،رائل بینک آف کینیڈا اور امریکن ایکسپریس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کاروباری قرضوں ، ٹریژری اور کریڈٹ رسک مینجمنٹ میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں نیزسٹرکچرل مالیاتی مصنوعات، بین الاقوامی تجارت اور کراس باڈر لین دین کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ایس ای سی پی میں بطور کمشنر تقررسے قبل وہ ایس ای سی پی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ایس ای سی پی میں متعدد کلیدی اصلاحات متعار ف کروانے کے لئے کامیاب کوششیں کیں۔مزید برآں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں کماڈٹی مراحبہ متعارف کروانے ، مائیکرو فنانس کمپنیوں کو ایس ای سی پی کے دائرۂ اختیار میں لانے اور کاروبار/سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئےبھی اہم کردار ادا کیا۔ ایم بی اے کرنے کے بعد انہوں نے شیوننگ سکالر کے طور پر برطانیہ سے بین الاقوامی بینکنگ میں ایم ایس سی کی۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے ایسوسی ایٹ رکن ہیں۔
محترم شوکت حسین
کمشنر
کمپینزلاء ڈویژن (کارپوریٹ اینڈ کمپلائنس ڈیپارٹمنٹ اینڈ سی آر او)، بیمہ ڈویژن، اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ، اپیلٹ بنچ، انویسٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
جناب شوکت حسین کامرس گریجویٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان کےفیلو ممبر ہیں۔آپ بتیس سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل ہیں۔ ۲۷ مارچ ۲۰۱۸ کو بطورِ کمشنر عہدہ سنبھالنے سے قبل آپ ایس ای سی پی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر/رجسٹرار کمپنیز اور سربراہ شعبہ کارپوریٹائزیشن و کمپلائنس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ آپ ستمبر ۲۰۰۰ میں ایس ای سی پی کے ساتھ بطورِ جوائنٹ رجسٹرار منسلک ہوئے۔ جناب شوکت حسین ایس ای سی پی کے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں واقع دفاتر کے انچارج کے طور پربھی کام کر چکے ہیں۔ آپ سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ایس ای سی پی کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل آپ ایک اکاؤنٹنسی فرم،مالیاتی ادارے اور پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں میں بھی کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
محترم شوذب علی
کمشنر
سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن ، انفارمیشن سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، انٹرنیشنل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ
جناب شوذب علی پچیس سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں ۔اس عرصہ میں پبلک پالیسی و فنانس، ڈویلپمنٹ فنانس، کیپٹل مارکیٹس، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ نیز پورٹ فولیو و فنانشل مینجمنٹ ان کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ مارچ ۲۰۱۸ میں ایس ای سی پی میں بطورِ کمشنر تقرر سے قبل آپ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں تمام پبلک فنانس اور مالیاتی شعبہ کی سرگرمیوں کے ذمہ دار تھے۔ قبل ازیں شوزب علی سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور الائیڈ بینک میں کارپوریٹ و انویسٹمنٹ بینکنگ نیز فنانشل کنٹرول کے شعبوں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اہلیت پانے کے بعد آپ نے این بی ایف سی سیکٹر میں ایک انویسٹمنٹ بینک اور لاہورسٹاک ایکسچینج کے سی ایف او سمیت متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ۔
محترم فرخ سبزواری
کمشنر
سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن (پالیسی ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ سپرویژن اینڈ انفورسمنٹ)
فرخ سبزواری صاحب پاکستانی اور غیر ملکی کیپٹل اور سکیورٹیز مارکیٹوں کا پچیس سال سے زائدکا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای سی پی کا حصہ بننے سے قبل وہ پاکستان کی مالیاتی شعبے کی ایک بڑی فرم بی ایم اے کپیٹل مینجمنٹ میں بطورِ چیف ایگزیکٹو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔وہ ۲۰۱۰سے ۲۰۱۷تک سنگا پور میں کریڈٹ سوئس سکیورٹیز میں اے پی اے سی ایکویٹیز سیلز کے ساتھ اعلیٰ انتطامی عہدے پر کام کرچکے ہیں ۔اے پی اے سی میں تقررسے قبل آپ ۲۰۰۵ سے ۲۰۰۹ تک پاکستان میں میرل لینچ کے جوائنٹ وینچر پارٹنر کسب سکیورٹیز کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اس سے پہلے آٹھ سال تک چین کی سرمایہ کاری کمپنی سائیٹک کی ملکیتی بوتیک انویسٹمنٹ فرم سی ایل ایس اے میں بطورِ کنٹری مینجر اور سیلز کے سربراہ کے طور پر ۱۹۹۵ سے ۲۰۰۱ تک اور بعد ازاں اسی فرم کے برِصغیر میں سیلز کے شعبے میں بطورِ نائب صدر ۲۰۰۱ سے ۲۰۰۳ تک خدمات سر انجام دیں۔فرخ صاحب نے ایم بی اے (فنانس) کیا ہوا ہے۔ انہوں نے نے ۲۰۱۰ میں سنگا پور بروکر لائسنس اور انڈونیشین کیپٹل مارکیٹ کا امتحان پاس کیا۔وہ ۲۰۰۱ میں نیویارک سے سیریز ۷ اور ۶۳ بھی کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔
محترمہ سعدیہ خان
کمشنر
سپشلائزڈ کمپنیز ڈویژن (سُپر وژن اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ)،بیمہ ڈویژن (سُپر وژن ڈپارٹمنٹ)،اینٹی منی لانڈرنگ ڈپارٹمنٹ
وفاقی حکومت نےمحترمہ سعدیہ خان کوتین سال کے لئے کمشنر ایس ای سی پی تعینات کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کی صدر اور سی ای او کی حیثیت سےفرائض انجام دے رہی تھیں ۔
سعدیہ خان نےانویسمنٹ بینکنگ ،فنانشل ریگولیشن،فیملی بزنس اورانٹرپینورکے حصول کے لئے ایک ورسٹائل کیریئر کا آغاز کیا۔ سعدیہ خان نے کیمبرج اور ژیل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ فرانس میں INSEAD سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ، انہوں نے مختلف بین الاقوامی اداروں اور مقامی ریگولیٹری حکام کے ساتھ کام کیا ، جس میں فلپائن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہیں ۔ گذشتہ دو دہائیوں سے، محترمہ سعدیہ خان کارپوریٹ گورننس کی وکا لت بھی کرتی رہیں ہیں اوروہ مختلف بورڈز میں بطور آزاد ڈائریکٹر خدمات بھی انجام دیتی رہیں ہیں ۔ سعدیہ خان نے “کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان” کے عنوان سے ایک کتاب بھی مرتب کی۔اس کتاب کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017 میں شائع کیا۔



