کمپنی کے آسان اخراج کے ضوابط

پہلا مرحلہ: اہلیت جانچنا

تمام نجی اور پبلک اَن لسٹڈ کمپنیاں بشمول کمپنیز آرڈیننس۱۹۸۴ کے دفعہ ۴۲ کی غیر منافع بخش انجمنیں کمپنیز کے رجسٹر سے اپنا نام حذف کروانے کے لئے کمپنیز (آساں اخراج ضوابط) ۲۰۱۴ کے تحت درخواست دائر کر سکتی ہیں ، ما سوائے درج ذیل کے:

۱۔ لسٹڈ کمپنیوں کی ذیلی کمپنیاں؛

۲۔ غیر ملکی کمپنیاں؛

۳۔ ایکٹ برائے تجارتی تنظیمیں ۲۰۱۳(نمبر ۲، بابت ۲۰۱۳) کے تحت لائسنس یافتہ تجارتی تنظیمیں؛

۴۔ کمپنیاں جن کے ذمے بینکوں یا مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرض ، ٹیکسوں، یوٹیلٹی بلوں ، یاحکومتی اداروں یا نجی
پارٹیوں کے واجبات ہیں ؛

۵۔ ایسی کمپنیاں جن کے خلاف تحقیقات، باز پرس یا تفتیش زیرِ التو ا ہیں یا شروع ہونے کے مرحلے میں ہیں یا کوئی معاملہ زیرِ استغاثہ ہے یا کسی عدالت کے روبرو زیرِ التوا ہے یا کسی دیگر مجاز اتھارٹی کے ؛

۶۔ وہ کمپنیاں جن کا انتظامیہ یا حصص داری کی بابت تنازعہ چل رہا ہو؛

۷۔ وہ کمپنیاں جو غیر قانونی اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں؛

۸۔ ہاؤزنگ اور رئیل سٹیٹ ڈیویلپمنٹ یا رئیل سٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیاں ؛ اور

۹۔ پبلک ڈپازٹس طلب کرنے اور ان کی واپس ادائیگی کرنے والی کمپنیاں یا وعدہ کی گئی اجناس کی ترسیل کرنے والی یا خدمات فراہم کرنے والی جن کی ابھی تک تکمیل نہیں ہوئی۔

دوسرا مرحلہ: درخواست دائر کرنا

کمپنی نام حذف کرنے کی درخواست دیتے ہوئے متعلقہ کمپنیز رجسٹرار کو درج ذیل دستاویزات/فارمز بھی جمع کروائے جائیں گے۔

۱۔ کمپنی کے نام کے حذف کرنے کی درخواست (فارم ای ای ۔اول)

۲۔ اراکین کی قرار داد (فارم ای ای ۔دوم)

۳۔ اعلامیہ /اعلانِ برات (فارم ای ای ۔ سوم)

۴۔ آڈیٹروں کی جاری کردہ سند (فارم ای ای ۔ چہارم)

تیسرا مرحلہ:ادائیگی فیس

درخواست گزار کمپنی کی جانب سے کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ کے جدول چھ میں صراحت کردہ فیس ادا کی جائے گی۔

۱۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کے لئے پانچ ہزار روپے۔

۲۔ دستی درخواست جمع کروانے کے لئے دس ہزار روپے۔

دستی درخواست جمع کروانے والا چالان حاصل کریں(فیس کا چالان)