پٹہ داری

پٹہ داری کمپنی (leasing company) ایک ایسی کمپنی ہے جسے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پٹہ داری کا کاروبار چلانے کے لئے لائسنس جاری کیا ہے اور یہ پٹہ مالیاتی خدمات(lease finance services) فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔پٹہ داری کمپنیات سے مطلوب ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات کے ستّر فیصد کی پٹہ داری کے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔

این بی ایف سی کی تشکیل اور لائسنس کا اجرا

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کمپنیات آرڈیننس، ۱۹۸۴  (آرڈیننس)  کے حصّہ VIII-A  اور غیر بینکی مالیاتی کمپنیات اور نوٹیفائیڈ اداروں کے ضوابط، ۲۰۰۸ کے مطابق سرمایہ کارانہ مالیاتی خدمات(investment finance services)   (آئی ایف ایس) ، پٹہ داری کاروبار(ایل بی)  یا مالیاتی خدمات برائے مکانات (ایچ ایف ایس) فراہم کرنے کے لئے لائسنس یافتہ غیر بینکی مالیاتی کمپنی(این بی ایف سی)۔ این بی ایف سی آرڈیننس اور غیر بینکی مالیاتی کمپنیات (قیام اور ضوابط) قواعد، ۲۰۰۳ (این بی ایف سی قواعد)  کےاحکامات  کو ملا کر پڑھنے سے تشکیل پائے گا۔

این بی ایف سی کی تشکیل اورسرمایہ کارانہ مالیاتی خدمت، پٹہ داری کاروباریا مالیاتی خدمت برائے مکانات کے طور پر لائسنسنگ کے لئےمجوزہ ترتیب وار طریقہ (chronological methodology)  حسب ذیل ہے ۔

این بی ایف سی کے قیام کے لئے این او سی

کے صدر دفتر  میں سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کو درج ذیل دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کرائی جائے:

  • ضمیمہ کے مطابق تمام متعلقہ معاون دستاویزات کے ہمراہ  این بی ایف سی قواعد کا فارمI
  • (فیس بہمراہ فارم ایک ( این بی ایف سی اور این ای ضوابط کے جدول دوم کے مطابق

ایس سی ڈی کی طرف سے این بی ایف سی کے قیام کے لئے این او سی کا اجرا

این بی ایف سی کی تشکیل

متعلقہ کمپنی رجسٹریشن دفتر میں ، موجودہ طریق کار، فارم اور فیس کے مطابق، این بی ایف سی کی پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر تشکیل۔

لائسنسنگ بطور آئی ایف ایس، ایل بی یا ایچ ایف ایس

اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے صدر دفتر  میں سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کو سرمایہ کارانہ مالیاتی خدمات، پٹہ داری کاروباریا مالیاتی خدمات برائے مکانات کا کاروبار چلانے کے لئے لائسنس کے اجرا کی درخواست جمع کرائی جائے۔

  • تمام متعلقہ معاون دستاویزات کے ہمراہ  این بی ایف سی قواعد کا فارمII
  • فیس بہمراہ فارم دو ( این بی ایف سی اور این ای ضوابط کے جدول دوم کے مطابق)

ایس ای سی پی کی طرف سے لائسنس کا اجرا

بطور آئی ایف ایس، ایل بی یا ایچ ایف ایس کاروبار چلانے کے لئے این بی ایف سی کا قیام

انتباہ:

اس صفحے پر غیر بینکی مالیاتی کمپنی کی تشکیل اوربطورآئی ایف ایس، ایل بی  اورایچ ایف ایس لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات این بی ایف سی کے قیام کی اجازت اور حسبِ ذیل میں سے ایک یا زیادہ اقسام کے کاروبار کی کمپنیات آرڈیننس،۱۹۸۴ کے حصہ VIII-A کے مطابق انجام دہی کے لئے لائسنس کے حصول کی واضح یا بظاہر،یقین دہانی نہیں  ہے۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا  اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔