رازداری کی پالیسی

حکومت پاکستان کے قوانین اور بین الاقوامی تسلیم شدہ معیارات کے مطابق ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اپنے ان صارفین کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے جو اس کی ویب سائٹ کا مطالعہ کرتے ہیں۔

بطور پالیسی ، ایس ای سی پی اپنی ویب سائٹ  کا مطالعہ کرنے والے صارفین کی معلوبات اکھٹا نہیں کرتا، جب تک کہ معلومات انہیں رضاکارانہ طور پر فراہم نہ کر دی جائے۔ حکومت کے کسی ادارے کے مطالبہ کی صورت میں، انہیں معلومات فراہم کر دی جائیں گی تاہم یہ معلومات صارف کی مرضی کے بغیر تجارتی مقاصد کے لئے کبھی بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔

اگر ضرورت پیش آئے تو، ایس ای سی پی کی جانب سے اکھٹا کی گئی معلومات دفتری مقاصد ، داخلی جائزوں، اور ویب سائٹ میں بہتری اور صارفین سے رابطہ کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔براہ کرم یہ ملحوظ خاطر رکھیں کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی ویب سائٹ کو، دیوانی، فوجداری یا انصرامی معاملات کے مقاصد کے لئےحکومتی یا عدالتی احکامات پر اپنے ریکارڈز ظاہر کرنا ہوں گے۔ اسی طرح، ایس ای سی پی سے یہ مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ وہ جائز قانونی احکامات جیسا کہ تلاشی کا اختیار نامہ(search warrant) ، سمن(subpoena)  یا عدالتی احکامات کے جواب میں اپنی ذاتی معلومات فراہم کرے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے اکھٹا کی گئی معلومات

ایسی تمام معلومات جو کسی فرد کی شناخت کے لئے استعمال کی جا سکے اسے’’ذاتی شناخت کی معلومات‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ ایس ای سی پی ویب سائٹ کے مطالعہ پر مبنی صارف کی ذاتی شناختی معلومات اپنے پاس نہیں رکھتا، جب تک وہ صارف خود بذریعہ ای میل، صارف کے طور پر رجسٹر ہو کر، کسی سروے میں شرکت کر کے، کسی فیڈ بیک کا جواب دے کرایس ای سی پی کو یہ معلومات فراہم نہ کرے۔

دیگر محکموں، اداروں یا انضباطی اداروں کی طرح  مطلوبہ خدمات کی فراہمی کے لئےایس ای سی پی آپ سے ذاتی شناخت کی معلومات کا مطالبہ کر سکتا ہے۔تاہم، ایسی معلومات کو ایسے ہی سمجھا جائے گا کہ جیسےکسی محکمے، ادارے یا آرگنائزیشن میں ذاتی طور پر اسے جمع کرایا گیا ہو۔

ای میل اور فارمز

اگر آپ ہمیں ای میل کے ذریعے کوئی سوال یا رائے بھیجتے ہیں جس میں ذاتی شناخت کی معلومات موجود ہو، یا کوئی فارم بھرا ہو جو ہمیں یہ معلومات بطور ای میل بھیج دے، تو ہم یہ ذاتی شناخت کی معلومات صرف آپ کی گزارش کا جواب دینے کے لئے استعمال کریں گے۔ہم آپ کاپیغام کسی ایسے حکومتی ادارے یا شخص کو بھی بھجوا سکتے ہیں جو آپ کی رائے یا سوال کا جواب بہتر طور پر دینے کے قابل ہو ۔

ہمیں موصول ہونے والی تمام ای میل پیغامات میں اس شخص کا ای میل ایڈرس موجود ہوتا ہے جس نے رضاکارانہ طور پر ہم سے رابطہ کیا یاہم سے معلومات کا مطالبہ کیا۔ صارفین کے ای میل ایڈرس کسی بھی غیر سرکاری یا کاروباری ادارے کو صارف کی مرضی کے بغیر فراہم نہیں کی جائے گی۔ جب ایک صارف نے ایس ای سی پی کو رابطے کے مقاصد کے لئے یا معلومات حاصل کرنے کی غرض سے اپنا  ای میل ایڈرس فراہم کرتا ہے تو یہ مواصلات پبلک ریکارڈ کا حصّہ بن جاتی ہے اور یہ پبلک معائنہ اور نقل سے مشروط ہو سکتی ہے، اگر قانونی طور پر اس کا تحفظ نہ کیا گیا ہو۔

ای میل یا ویب فارمز کے ذریعے جمع کرائے گئی معلومات کو راستے میں روکے، پڑھے یا تبدیل کئےجانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ آپ سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ کوئی بھی ذاتی یا خفیہ معلومات جیسا کہ سکیورٹی پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبرزویب سائٹ استعمال کرتے وقت فراہم نہ کریں، جب تک کوئی مجاز شخص خصوصی طور پر آپ سے ان کا مطالبہ نہ کرے۔ایس ای سی پی ایسی معلومات کے غلط استعمال یا اس سے ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

حفاظتی اقدامات

معلومات اور سسٹمز کی سالمیت کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، ایس ای سی پی نے معلومات کے تحفظ کے لئے موزوں حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ ہم اپنے سسٹمز اور ڈیٹا  کوتباہی، خرابی، بلا اجازت رسائی اور رازداری کی خلاف ورزی سے چھٹکارا دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

ہم نے اپنے کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورکس کی سالمیت کے تحفظ کے لئےمتعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان قدامات میں انفرادی تصدیق، ڈیٹا کی ترسیل کا تحفظ، حفاظتی نگرانی، محاسبہ اور آپ کی معلومات کی رمز نگاری(encryption)  شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں۔

صارفین کی معلومات کا تبادلہ

قابل اطلاق قوانین میں فراہم کردہ کے علاوہ ، ہم صارف کی مرضی اور منظوری کے بغیر اس کی معلومات جمع، ظاہر یا  استعمال نہیں کرتے۔ ہم صارفین کی معلومات فریق ثالث کو اس وقت تک فراہم نہیں کرتے جب تک صارف کو اس اظہار کے بارے میں آگاہ نہ کردیا ہو یا  اس کی پیشگی منظوری نہ لے لی گئی ہو۔

پالیسی پر نظر ثانی اور تبدیلیوں کی اطلاع عام

ایس ای سی پی بغیر کسی اطلاع کےکسی بھی وقت اس پالیسی میں تجدید  یا ترمیم کر سکتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں اس صفحہ پر اطلاع عام کے ذریعے آگاہ کریں گے جو نسخہ نمبر اور تاریخ پر مشتمل ہوں گے۔موجودہ پالیسی کے تحت اکھٹا کی گئی کوئی بھی معلومات انہی شرائط سے مشروط رہے گی۔  ایسی تبدیلیوں کے مؤثر ہونے کے بعد اکھٹا کی گئی معلومات نظر ثانی شدہ اخفا پالیسی  سے مشروط ہوگی۔

انتباہ

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ میں دیگر سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور نجی کاروباروں کی ویب سائٹوں کے لنک بھی شامل ہیں۔جب آپ کسی دوسری ویب سائٹ پر جائیں گے تو اس پر ایس ای سی پی کی اخفا پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔تاہم، آپ اس ویب سائٹ کی اخفا پالیسی سے مشروط ہوں گے، اگر کوئی ہو تو۔ ایس ای سی پی کسی بھی صورت میں بیرونی ویب سائٹس کے مواد اور اخفا کے طور طریقوں کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کو کسی دوسری ویب سائٹ سے لنک کی فراہمی کے وقت ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے کارپوریٹ ساکھ  اور عمومی معیارات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔کوئی بھی ویب سائٹ جو ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کو لنک فراہم کرتی ہوجس میں غیر قانونی، فسخ، ہتک آمیز یا فحش مواد  یا معلومات ہو اس سے کہا جائے گا کہ وہ اپنا لنک ہٹائے یا قانونی چارہ جوئی کا سامنہ کرے۔