ڈیپازٹری کمپنیاں

موجودہ مرکزی امانت خانہ ( مرکزی امانت خانہ کمپنی پاکستان لمیٹڈ) جو کہ قبل ازیں مرکزی امانت خانہ کمپنیاں (قیام اور ضابطہ) قواعد ، ۱۹۹۶ کے تحت رجسٹر کی گئی تھی کو ایکٹ کے آغازِ نفاذ پراور اس کی رجسٹریشن کے اختتام کے بعد ایکٹ کے دفعہ ۴۹ کے تحت لائسنس جاری کیا جا چکا ہے ۔ کوئی نیا درخواست گزاربھی ایک مرکزی امانت خانہ کمپنی کے لائسنس کے لئے درخواست دے سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اجرائے لائسنس کے مطلوبات اور دیگر شرائط پر پورا اترے جیسا کہ ایکٹ کے حصہ چارمیں اور مرکزی امانت خانہ جات (اجرائے لائسنس اور افعال) ضوابط ۲۰۱۶ میں تصریح کردی گئی ہے۔