ملازمت کے مواقع

ملازمت کے مواقع

ایس ای سی پی اپنی دیانتداری، جذبہ ، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کی درخشندہ اقدارکی بنیاد پر ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے۔ یہ اقدار ادارے میں کام کے ایسے ماحول کی ترویج کا باعث ہیں جو ملازمت میں ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔چیلنجوں اور مواقع سے بھرپور روایات کی بدولت ایس ای سی پی پیشہ ور افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے اعلیٰ ترین اداروں میں سے ایک ہے۔

ایس ای سی پی یکساں مواقع فراہم کرنے والا ادارہ ہے ۔ یہاں قابلیت اور ذہانت کی قدر کی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں کوشش کی جاتی ہے کہ تمام خواہش مند افراد بشمول اقلیتوں، خواتین اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ملازمت اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

تجربہ کار ماہرین

ایس ای سی پی کو ہمیشہ سے متحرک اور کام کا جذبہ رکھنے والے اور اپنے پیشے میں نام کمانے اور آگے سے آگے بڑھنے کی لگن رکھنے والے افراد کی تلاش رہی ہے۔ادارہ ایسے پیشہ ور افراد جو چیلنجوں سے عہدہ برآہونے کا جذبہ رکھتے ہوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

قابل نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا

ایس ای سی پی طلبہ اور نئے گریجویٹس کو انٹر شپس اور منیجمنٹ ٹرینی پروگرامز کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چیلنجوں بھرے ماحول میں یہ نوجوان پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ملازمت تلاش کریں