سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

ایس ای سی پی کی مکمل خود مختاری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ۱۹۹۷کا  ایکٹ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ (پالیسی بورڈ ) بھی قائم کرتا ہے۔ پالیسی بورڈ کا بنیادی مقصد ایس ای سی پی کے کارہائے منصبی سے متعلقہ تمام معاملات میں  اس کی راہنمائی  کرنا اور  اس کی  کی مشاورت سے پالیسیاں مرتب کرنا ہے۔پالیسی بورڈایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے معاملات اوردیگر کارپوریٹ قوانین کے حوالے سے  حکومت کو مشاورت فراہم کرنے  کا بھی  ذمہ دار ہے؛اور حکومت یا  ایس ای سی پی کی جانب سے اسے بھجوائے گئے  پالیسی معاملات پر اپنی رائے دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔

ایکٹ کے مطابق‘پالیسی بورڈ وفاقی حکومت کے تقرر کردہ  زیادہ سے زیادہ گیارہ اراکین پر مشتمل ہو گا ‘جن میں سے پانچ سرکاری جب کہ چھ نجی شعبہ سے ہوں گے

فی الوقت پالیسی بورڈ کی تشکیل حسبِ ذیل ہے :

سرکاری شعبہ سے اراکین

محترم محمود مانڈوی والا

چیئرمین، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

محترم امداد اللہ بوسال

رکن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

سیکرٹری فنانس

محترم راجہ نعیم اکبر

رکن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن

محترم محمد صالح احمد فاروقی

رکن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

سیکرٹری کامرس ڈویژن

محترم عاکف سعید

رکن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

چیئرمین، ایس ای سی پی

محترم ڈاکٹر عنایت حسین

رکن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ

ڈپٹی گورنر، سٹیٹ بینک آف پاکستان