پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو منعقد

اسلام آباد ( دسمبر 2 ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے اسٹال لگائے گے۔