دارالتصفیہ

موجودہ دارالتصفیہ (قومی تصفیہ کمپنی پاکستان لمیٹڈ) دارالتصفیہ (رجسٹریشن و ضابطہ) قواعد، ۲۰۰۵ کے قاعدہ ۴ کےتحت رجسٹرشدہ ہےاور ایکٹ کے آغازِ نفاذ پرایکٹ کے تحت لائسنس یافتہ متصور ہے۔ اس کے موجودہ لائسنس کے اختتام پر، اس کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ ایکٹ کے دفعہ ۲۴ کے تحت لائسنس حاصل کرے۔کوئی نیا درخواست گزار ایک دارالتصفیہ کے لائسنس کے لئے درخواست دے سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اجرائے لائسنس کے مطلوبات اور دیگر شرائط پر پورا اترے جیسا کہ ایکٹ کے حصہ تین میں مصرحہ ہے یا کمیشن کی وضع کردہ دیگر کسی بھی شرط پر جیسا کہ ایکٹ کے دفعہ ۱۶۹ کے تحت بذریعہ ضوابط صراحت کی جاسکتی ہے ۔