پنشن فنڈ کے اجرا تک کے درجات کا فلو چارٹ

مناظمتِ اثاثہ کمپنیات اور حیاتی بیمہ کمپنیات پنشن فنڈ کے منتظم (پی ایف ایم) کے طور پر رجسٹر ہونے کے لئے درخواست دینے کی اہل ہیں۔درج ذیل فلو چارٹ رضاکارانہ پنشن نظام (وی پی ایس) کے قواعد، ۲۰۰۵ کے تحت پنشن فنڈز کے اجراتک کے مختلف مراحل کا احوال بیان کرتا ہے۔

مرحلہ اوّل: رجسٹریشن بطور پنشن فنڈ منتظم

اہل ادارے:

  • مناظمتِ اثاثہ کمپنی
    رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کے لئے فنڈ کی مناظمت کا تین سالہ تجربہ شرط اوّل ہے
  • حیاتی بیمہ کمپنی
    کمپنی پچھلے تین سال کے محاسبہ شدہ حسابات جمع کرائے گی۔
  • طریقہ کار:
    تمام دستاویزات کے ہمراہ وی پی ایس قواعد، ۲۰۰۵ کے فارم I پر درخواست اور پچاس ہزار روپےکی ناقابل واپسی
  • پراسسنگ فیس
    دستاویزات کا معائنہ جس میں ایس ای سی پی کی جانب سے ۲۰۰۵ کےمراسلہ نمبر ۷ کے ذریعے معینہ مناسب اور موزوں امتحان کی تعمیل کا جائزہ شامل ہے
  • وی پی ایس قواعد کے فارم II پر رجسٹریشن کا اجرا

مرحلہ دوم: پنشن فنڈ کی منظوری

  • وی پی ایس قواعد، ۲۰۰۵ کے فارم III کے مطابق معلومات جمع کروانا
  • مجوزہ پنشن فنڈ کی ٹرسٹ ڈیِڈ کا مسودہ جمع کروانا جس میں وی پی ایس قواعد، ۲۰۰۵ کے جدوَل II میں واضح کردہ معلومات موجود ہو
  • ایک لاکھ روپے کی ناقابل واپسی درخواست فیس کی ادائیگی
  • پنشن فنڈ کی منظوری

مرحلہ سوم: پیشکشوں کی عوامی طلبی کے دستاویزات کی منظوری

  • ایس ای سی پی سے منظوری کے لئے اُس کو پیشکشوں کی عوامی طلبی کےدستاویزات جمع کروانا
  • جائزہ/جانچ
  • منظوری کا اجرا

انتباہ:

اس صفحے پر مناظمتِ اثاثہ کمپنی (ایف ایم سی) کی تشکیل کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (کمیشن) کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر کسی، واضح یا بظاہر،یقین دہانی کےبغیر فراہم کی گئی ہیں۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔