رِ یٹ مینجمنٹ سروسز

رِیٹ ا ثا ثہ جات کی ا یک متبا دل قسم ہے جو کہ سر ما ئے کی منڈی میں و سعت اوررئیل سٹیٹ سیکٹر میں جامع افشااور احتساب کی صورت میں شفا فیت لاتی  ہے۔ اس سیکٹر کو ایک جا مع قانون اور قواعد وضوا بط کے ذریعےمنضبط(ریگو لیٹ )کیا جا تا ہے۔  رِیٹ چھوٹےسر ما یہ کاروں کو  مخصو ص قیمت پر ا ضافی مصنو عا ت کا انتخاب کرنے اورسرمایہ کاری منتظمین کواضافی لچک مہیا کرتی ہے۔

ایک رِیٹ مینجمنٹ کمپنی شروع کرنے کے لئے پہلے بطور غیر بینکاری مالیاتی کمپنی قائم کرنے کی اجازت حاصل کرنا ہو گی اور اگر یہ کوئی نئی کمپنی ہو تو اسے ایس ای سی پی  رِیٹ مینجمنٹ کمپنی کا لائسنس بھی حا صل کرنا ہو گا۔

آر ایم سی کی تشکیل اور لائسنس کا اجرا

رِیٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ایم سی) ایک غیر بینکاری مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) ہے جس کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ (آرڈیننس) کے حصّہ آٹھ الف اور رِیٹ ضوابط ۲۰۱۵ کی مطابقت میں رِیٹ مینجمنٹ خدمات سرانجام دینے کے لئے لائسنس جاری کیا ہے۔ آر ایم سی کو اس آرڈیننس اور این بی ایف سی قواعد ۲۰۰۳کے احکامات کے تحت تشکیل دیا جائے۔

آر ایم سی کی تشکیل کے لئےمجوزہ ترتیب وار طریقہ (chronological methodology) حسب ذیل ہے۔

سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن ، ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز اسلام آبادکو این بی ایف سی کی تشکیل کے لئے درخواست بہمراہ درج ذیل دستاویزات کے

  • فارم ایک این بی ایف سی قواعد ۲۰۰۳ بہمراہ تمام متعلقہ معاون دستاویزات
  • رِیٹ ضوابط ۲۰۱۵کے جدول تین کے مطابق فیس
  • رِیٹ ضوابط ۲۰۱۵کے مناسب اور موزوں معیار کی تعمیل بہمراہ تمام متعلقہ معاون دستاویزات

ایس ای سی پی نے اجازت دے دی

موجودہ طریقہ کار ، فارم اور فیس کے مطابق این بی ایف سی کی کمپنی رجسٹریشن دفتر میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی تشکیل ، مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ریٹ مینجمنٹ خدمات کا کاروبار کرنے کے لئےآر ایم سی کی جانب سےایس ای سی پی کو درخواست

  • این بی ایف سی قواعد ۲۰۰۳ کا فارم نمبر دو بہمراہ تمام متعلقہ معاون دستاویزات
  • فارم دو کے ساتھ فیس (رِیٹ ضوابط ۲۰۱۵کے جدول تین کے مطابق)

ایس ای سی پی کی طرف سے لائسنس کا اجرا

آر ایم سی کا قیام

انتباہ:

اس صفحے پر رِیٹ مینجمنٹ کمپنی ( آر ایم سی )کی تشکیل اوربطور آر ایم سی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات آر ایم سی کے قیام کی اجازت اور لائسنس برائے رِیٹ مینجمنٹ خدمات کی فراہمی کے لئے واضح یا بظاہر،یقین دہانی نہیں ہے ۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔