سپیشل پَرپز وہیکلز

ایس ای سی پی نے۱۴ دسمبر ۱۹۹۹ کو کمپنیات (اثاثوں پر مبنی کفالہ) قواعد، ۱۹۹۹ (اے بی ایس قواعد) نافذ کئے۔ اے بی ایس قواعد کا مقصد سرمایہ کی مارکیٹ میں سکیورٹائزیشن کے لین دین کا انضباط (ریگولیشن) اور تسہیل ہے۔ سپیشل پَرپز وہیکلز(ایس پی وی) سکیورٹائزیشن کے لین دین کا ایک اہم جزوہے۔ سپیشل پَرپز وہیکلز کمیشن کی منظوری سے مدتی مالیاتی سرٹیفکیٹ یا دیگر کسی دستاویز کے اجرا سے، اس مقصد کے لئے، فنڈز اکٹھا کرتی ہے اور مخترع(originator) کو ادائیگی کر کے ایسے فنڈز کا استعمال کرتی ہے اور ایسی کارروائی کے ذریعے ایکشن ایبل کلیمز کی شکل میں وصولیات یا دیگر اثاثوں میں عنوان، جائیداد یا حق حاصل کرتی ہے۔

سکیورٹائزیشن لین دین کے تحت ایس پی ویز کی جانب سے جاری کردہ ٹی ایف سیز

سپیشل پَرپز وہیکل(ایس پی وی)  کی رجسٹریشن اور تجدید

ایس پی وی کے طور پر رجسٹریشن کا اہل شخص اے بی ایس قواعد کے تحت رجسٹریشن کے لئے کمیشن کو درخواست دے گا۔  رجسٹریشن کا تفصیلی طریقہ کمپنیات (اثاثوں پر مبنی کفالہ) قواعد، ۱۹۹۹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔