کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

عمومی سوالات

ایس ای سی پی کی جانب سے شروع کی گئی ای سروسز کیا ہیں؟

ای سروسز ویب کا ایسا نظام ہے جس تک دنیا کے کسی بھی حصے سے مخصوص لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ سروسز کاروباری شعبہ، پیشہ ور افراد، ماہرین اور عوام الناس کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ہیں۔ اس نظام کے ذریعےکوئی بھی شخص کمپنی کے نام کی دستیابی، کمپنیوں کی تشکیل اور لازمی گوشواروں کی ای فائلنگ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ یہ کمپنی کےپروموٹرز اور دیگر افسران کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی ) کے صدر دفتر یا اس کے علاقائی دفاتریعنی سی آر اوز آئے بغیرای سروسز کے پورٹل کے ذریعے آن لائن رابطے کے قابل بناتی ہیں۔ ای سروسز کے حوالے سے کسی بھی معاونت کی ضرورت پڑنے پر آپ بذریعہ ای میل اپنے سوالات ہیلپ ڈیسک helpdesk.eservices@secp.gov.pkکو بھجوا سکتے ہیں۔ آپ 111-117-327پر کال کر کے بھی خدمت ڈیسک پر بات کر سکتے ہیں۔

ای سروسز استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

آن لائن فائلنگ کے بے شمار فوائد ہیں۔ آپ جب ایک بار اس نظام سے آشنا ہو جائیں تو آپ کے لئے درخواستیں/گوشوارے آن لائن جمع کروانا بہت آسان ہو جائے گا۔ دستاویزات کی آن لائن فائلنگ کی فیس بھی دستی فائلنگ کی نسبت کم رکھی گئی ہے۔آپ ایس ای سی پی صدر دفتر یا اس کے علاقائی دفاتریعنی سی آراوزآئے بغیردستاویزات جمع کروا سکتے ہیں اس طرح آپ کا وقت بھی بچے گا۔ مزیدبرآں آپ ای سروسز کے ذریعے ڈیٹا کا اندراج خود کریں گے جو نہ صرف آپ کے لئے باعثِ سہولت ہو گا بلکہ ڈیٹا کی درستی کو بھی یقینی بنائے گا۔

کیا ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر ای سروسز کے حوالےسے کوئی یُوزر گائیڈ بھی دستیاب ہے؟

جی ہاں ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر یُوزر گائیڈ درج ذیل لنک
www.secp.gov.pk/user-guide پر دستیاب ہے۔

کیا ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر پروموٹروں کے لئے گائیڈ بھی دستیاب ہے؟

جی ہاں ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پروموٹروں کے لئے گائیڈ درج ذیل لنک
PromotersGuideEnglish-new  پر دستیاب ہے۔

 

 

یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ

یا موجودہ کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ای سروسز استعمال کرنے کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کریں/تخلیق کریں؟

جی ہاں ای سروسز استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کریں/تخلیق کریں۔

میں نام کی دستیابی اور اس کے بعد کمپنی کے آن لائن انضمام کے لیے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کیسے بناؤں؟

آپ کو www.eservices.secp.gov.pk/eServices پر آن لائن سائن اپ کرنے اور اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اس صورت میں، آپ اپنے بنائے ہوئے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کو استعمال کرتے رہیں گے اور ایس ای سی پی سے ان کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مارے جیسی پہلے سے رجسٹر شدہ کمپنی کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟

پہلے سے تشکیل شدہ کمپنیاں یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے لئے کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر تحریر شدہ خط کے ذریعے ،جس پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور درج ذیل میں سے کسی افسران کے دستخط ثبت ہوں بہمراہ ان کے کمپیوٹرائز ڈ شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل ، ای سروسز کے لئے درخواست دے سکتی ہیں:

کمپنی سیکرٹری
چیف فنانشل افسر
کمپنی کے ڈائریکٹروں میں سے کوئی ایک

کمپنی خط میں اپنا ای میل پتہ لکھے گی جس پر ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوایا جائے گابرائے مہربانی صرف پاپ 3 ای میل پتہ فراہم کریں جیسا کہ abc@comsats.com مفت ای میل سروسز فراہم کرنے والے پتے جیسا کہ hotmail, gmail, یا yahoo قابلِ قبول نہیں ہیں۔
ایس ای سی پی ای میل پتہ کی قانونی حیثیت یقینی بنائے گی۔ جس کے بعد صراحت کردہ ای میل پتہ پر یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوا دیا جائے گا۔
ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے حصول کے لئے لکھے گئے تمام خطوط ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس) ، ایس ای سی پی کو مخاطب کرکے درج ذیل پتہ پر ارسال کریں۔

موضوع: ای سروسز یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ
ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)
ایس ای سی پی
این آئی سی بلڈنگ، جناح ایونیو
اسلام آباد ، پاکستان

آپ اپنی درخواست درج بالا سکین شدہ نقول منسلک کر کے بذریعہ ای میل بھی درج ذیل ای میل پتہ پر بھجوا سکتے ہیں
eservices.userid@secp.gov.pk :ای میل

ایسی صورت میں کہ جب میں نے دستی درخواست کے ذریعے نام کی دستیابی حاصل کر رکھی ہے اور اب میں ای سروسز کے ذریعے کمپنی کی تشکیل آن لائن کروانا چاہتا ہوں تو میں یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کیسے حاصل کر سکوں گا؟

آپ کو ای سروسز یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے لئے بذریعہ خط درخواست دینا ہوگی جس پر کمپنی کے تمام مجوزہ سبسکرائبرز کے دستخط ثبت ہوں ساتھ ہی ساتھ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی ایک ایک نقل منسلک ہو۔ یاد رکھیں کہ اس صورت میں لیٹر ہیڈ پر ہی خط لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس خط کے ہمراہ آپ کو نام کی دستیابی کے خط کی ایک نقل بھی منسلک کرنا ہوگی۔

کمپنی خط میں اپنا ای میل پتہ لکھے گی جس پر ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوایا جائے گابرائے مہربانی صرف پاپ 3 ای میل پتہ فراہم کریں جیسا کہ abc@comsats.com مفت ای میل سروسز فراہم کرنے والے پتے جیسا کہ hotmail, gmail, یا yahoo قابلِ قبول نہیں ہیں۔

ایس ای سی پی ای میل پتہ کی قانونی حیثیت یقینی بنائے گی۔ جس کے بعد صراحت کردہ ای میل پتہ پر یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوا دیا جائے گا۔

ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے حصول کے لئے لکھے گئے تمام خطوط ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس) ، ایس ای سی پی کو مخاطب کرکے درج ذیل پتہ پر ارسال کریں۔

موضوع:ای سروسز یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ
ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)
ایس ای سی پی
این آئی سی بلڈنگ، جناح ایونیو
اسلام آباد ، پاکستان

آپ اپنی درخواست درج بالا سکین شدہ نقول منسلک کر کے بذریعہ ای میل بھی درج ذیل ای میل پتہ پر بھجوا سکتے ہیں
eservices.userid@secp.gov.pk :ای میل

 

ڈیجیٹل دستخط

آیا ای سروسز استعمال کرنے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (این آئی ایف ٹی) سے ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔

جی ہاں‘ یہ این آئی ایف ٹی ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹ /سرٹیفکیٹس وصولیوں /فارمز/کمپنی کی یاداشت اور قواعد و ضوابط (کمپنی کی تشکیل کے وقت )   پر دستخط کی غرض سے برقیاتی انداز سے حاصل کرنا ضروری ہیں ۔

ای سروسز استعمال کرنے کے لئے کتنے ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹس مطلوب ہیں ۔

ڈیجیٹل دستخط کے مختلف طریق کار کے لئے تقاضے حسب ذیل ہیں :

  • نئی کمپنی تشکیل دینے کی صورت میں ‘ڈیجیٹل دستخط تمام مجوزہ سبسکرائبرز کے لئے ضروری ہیں ۔
  • موجودہ کمپنیوں کی جانب سےوصولیوں کے فارمز کی آن لائن فائلنگ کے لئے جن کو دستی طور پر شامل کیا گیا ہے ‘کم از کم ایک ڈیجیٹل دستخط ضروری ہے ۔اس صورت میں کمپنی کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس کے ڈیجیٹل دستخط خریدنے ہیں ۔
  • ایک کمپنی جس کی تشکیل آن لائن کی گئی ہے ‘اس کو اضافی دستخط خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کمپنی کی تشکیل کے دوران پہلے سے حاصل کئے گئے ڈیجیٹل دستخط استعمال کرکےکوئی بھی موجودہ ڈائریکٹرز فارمز /وصولیوں پر دستخط کر سکتے ہیں ۔ڈیجیٹل دستخط کی مدت کے اختتام کے بعد‘آن لائن فارمز/وصولیوں پر دستخط کی غرض سے سبسکرائبر ز /ڈائریکٹرز میں سے صرف ایک کواپنےڈیجیٹل دستخط کی تجدید درکار ہوگی ۔
  • ڈیجیٹل دستخط نام مختص کرنے کے عمل کے لئے ضروری ہیں ۔

کیا میں دو یا دو سے زائد ڈیجیٹل دستخط ایک یُوزر آئی ڈی استعمال کرکے حاصل کر سکتا ہوں ؟

جی نہیں ‘آپ کو لاگ اِن ہونے کے بعدویب صفحے کے دائیں ہاتھ پر دستیاب مینج کمپنی یُوزر بٹن استعمال کر کے ہر شخص کے لئے علیحدہ یُوزر آئی ڈی بناناہو گا۔

ہم کیسے این آئی ایف ٹی ڈیجیٹل دستخط سرٹیفیکٹس حاصل کر سکتے ہیں ؟

براہ ِ مہربانی این ایف آئی ٹی سے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کی معلومات کےلئے مندرجہ ذیل یو آر ایل http://secp.niftetrust.com/ ملاحظۂ کیجئے۔این ایف آئی ٹی نے این آئی ایف ٹی ڈیجیٹل دستخط کے لئے درخواستوں کی پراسیسنگ کے لئے عام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی ‘ لاہور اور اسلام آباد کے سی آر اوز پر ایک شخص کو مقرر کیا ہے ۔

 

آن لائن نام مختص کرنا

ہم کیسے این آئی ایف ٹی ڈیجیٹل دستخط سرٹیفیکٹس حاصل کر سکتے ہیں ؟

براہ ِ مہربانی این ایف آئی ٹی سے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کی معلومات کےلئے  مندرجہ ذیل یو آر ایل secp.niftetrust.com ملاحظۂ کیجئے۔این ایف آئی ٹی نے این آئی ایف ٹی ڈیجیٹل دستخط کے لئے درخواستوں کی پراسیسنگ کے لئے عام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی ‘ لاہور اور اسلام آباد کے سی آر اوز پر ایک شخص کو مقرر کیا ہے ۔

آن لائن نام مختص کرنا

براہِ مہربانی ذیل میں دئے گئے طریق کار پر عمل کریں :

  • اس پر eservices.secp.gov.pk/eServices سائن اَپ ہوں اور یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بنائیں ۔سائن اَپ ہونے کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد ‘آپ کو   ایکٹیویشن  کے لئے یو آر ایل پر مشتمل ایک ای میل ملے گی۔اپنے  یُوزر آئی ڈی کی ایکٹیویشن کے لئے آپ کو مذکورہ یوآر ایل پر کلک کرنا ہو گا ۔
  • جب آپ کا یُوزر آئی ڈی ایکٹیویٹ ہو جائے ‘ تو services.secp.gov.pk/eservicesپر لاگ اِن ہو اور  درخواست کو پُر کریں ۔
  • صفحے کے آخر پر کنٹی نیو بٹن کو دبائیں ۔اگلا صفحہ ظاہر ہو جائے گا  اوراب تک کی داخل کی گئی معلومات سسٹم میں خود بخود محفوظ ہو جائیں گی ۔
  • مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور سیو کا بٹن دبائیں اگر آپ کوئی بھی دستاویز منسلک نہیں کرنا چاہتے ‘دونوں صورتوں میں سیو فارم بٹن کلک کریں ۔
  • اوپن کریں اور چالان فارم سیو (save) کریں جسے خود کار سسٹم کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔اس مرحلہ پر چالان کا پرنٹ نہ لیں ۔براہِ مہربانی نوٹ کریں کہ ڈیجیٹل دستخط نام مختص کرنے کے طریق کار کے لئے ضروری نہیں ہے ۔
  • سٹارٹ پرا سیس کو کلک کریں ۔
  • آپ کا پراسیس سبمٹ ہونے کے بعد ‘ آپ ایک پیغام دیکھیں گئے کہ پراسیس سبمٹ ہو گیا ہے ۔
  • ’سبمٹڈ پراسیس ‘سےچالان فارم کا پرنٹ لیں اوراس کی چالان فیس  کی  ایم سی بی کی نامزد شاخوں میں ادائیگی کریں ۔
  • پراسیس کو سبمٹ کروانے اور چالان کی ادائیگی کے بعد ‘آ پ کا پراسیس پراسیسنگ کےلئے متعلقہ افسر کو تفویض کر دیا جائے گا ۔آپ کو ایک ای میل ملے گی جس سے آپ اپنے کیس کی صورت حال کے بارے میں جان سکیں گے آیا اس کو قبول کرلیا گیا ہے یا مسترد کر دیا گیا ہےیا مسئلے کے حل کے لئے مزید معلومات درکار ہے ۔

براہِ مہربانی نوٹ کریں کہ نام کی دستیابی کے کیسیز کو متعلقہ کمپنی رجسٹریشن آفس (سی آر او) میں پراسیس کیا جاتا ہے ۔سی آر اوز سے رابطے کی فہرست  ذیل میں دی گئی ہے  ۔آپ مزید مدد کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ

secp.gov.pk/eservices/eservies-company-name-reservation پردستیاب  یُوزر گائیڈ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں ۔

سی آر او آفس  کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر

۱۔کراچی
سٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر ۲، فورتھ فلور ،

نارتھ ونگ، والس روڈ،

دفتر آئی ّئی چندریگر روڈ، کراچی

فون نمبر :  021-99213271-2

فیکس نمبر : 021-99213278

۲۔ لاہور
ایسوسی ایٹڈ ہاؤس،  تھرڈ اینڈفورتھ فلور،

۷ ایجرٹن روڈ،  لاہور

فون نمبر :  042-99204962-6 ، فیکس نمبر : 042-99202044

۳۔ اسلام آباد

سٹیٹ لائف بلڈنگ ۷‘جناح ایونیو ‘

بلیو ایریا‘  اسلام آباد

فون نمبر  : 051-9206219

فیکس نمبر  :051-9208740

۴۔ پشاور
سٹیٹ لائف بلڈنگ، فرسٹ فلور،

دی مال، پشاور کینٹ

فون نمبر :   091-9213275،  فیکس نمبر : 091-9213686
۵۔ فیصل آباد

سیکنڈ فلور،  فیصل آباد چیمبر آف کامرس بلڈنگ

ایسٹ کینال روڈ نمبر ۱،  فیصل آباد
فون نمبر  :  041-9230264
فیکس نمبر : 041-9230263

۶۔ ملتان

۶۳۔ اے ، نوائے وقت بلڈنگ،

سیکنڈ فلور ،  ابدالی روڈ،  ملتان

فون نمبر : 061-9200920، فیکس نمبر : 061-9200530

۷۔ کوئٹہ
ایوانِ مشرق، پلاٹ نمبر4-A، گراؤنڈ فلور،

بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹرز، شاہراہِ حالی

ماڈل ٹاؤن،  کوئٹہ

فون نمبر :081-2844136  ، فیکس:081-2827538

۸۔سکھر

ہاؤس نمبر 73-B، ہمدرد ہاؤسنگ سوسائٹی،

ائر پورٹ روڈ ،   سکھر

فون نمبر: 071-5630517، فیکس:071-5630517

 

آن لائن کمپنی کی تشکیل

ہم کیسے آن لائن ای سروسز استعمال کر کے نئی کمپنی تشکیل دے سکتے ہیں

براہِ مہربانی ذیل میں دئے گئے طریق کار پر عمل کریں :

  • لاگ اِن ہونے کے لئے https://eservices.secp.gov.pk/eServices/پر اپنا یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ ڈالیں ۔
  • اضافی یُوزر آئی ڈیز بنائیں جس طرح ویب سائٹ کے سب سے اوپر دستیاب دائیں طرف مینج کمپنی یوزرز بٹن کے ذریعے مطلوب ہے ۔آپ کو ڈیجیٹل دستخط حاصل کرنے کی غرض سے تمام مجوزہ سبسکرائبرز کے لئے علیحدہ یوزرز آئی ڈیز بنانے ہوں گے ۔
  • این آئی ایف ٹی secp.niftetrust.com/سے تمام سبسکرائبرز کے لئے مطلوبہ ڈیجیٹل دستخط حاصل کریں ۔
  • دئے گئے منسلکہ  لنک  میں کمپنی کے دستورکومنسلک کریں اور سیو کریں ۔براہ ِ مہربانی نوٹ کریں کہ اٹیچمنٹ سائیز۲ ایم بی سے تجاوز نہ کرے ۔
  • تمام سبسکرائبرز کے شناختی کارڈ نمبرز اورفل نیو اٹیچمنٹ فارم لنک

(Fill new attachment form link) کے مطابق کوئی بھی دیگر دستاویزات منسلک اور سیو کریں۔

  • اوپن کریں اور چالان فارم کو سیو کریں جو خود کار سسٹم کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔اس مرحلے پر چالان کا پرنٹ نہ لیں ۔
  • سائن فارمز پر کلک کریں
  • اس کا انتخاب کریں اور این آئی ایف ٹی سے حاصل ہونے والے ڈجیٹل دستخطوں کا استعمال کرتے ہوئے فارمز پر دستخط کریں۔ ہر سبسکرائبر کا اپنی ذاتی یُوزر آئی ڈی سے لاگ ان ہو کر فارمز پر دستخط کرنا ضروری ہے۔
  • بٹن ایس ای سی پی کو جمع کرائیں پر کلک کریں۔ آپ کی تمام کارروائی جمع ہونے کے بعد آپ کی سکرین پر کارروائی جمع کرانے کا ایک ریفرنس نمبر دکھائی دے گا۔ براہ مہربانی مستقبل میں حوالے کے لئےاس صفحے کا پرنٹ لے لیں۔
  • ’’سبمٹڈ پراسیسز‘‘ سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور ایم سی بی کی کسی بھی منتخب شاخ میں اس چالان کی ادائیگی کریں۔

کارروائی کے جمع ہونے اور چالان کی ادائیگی کے بعد، آپ کی کارروائی ایک متعلقہ افسر کو اس پر عمل درآمد کے لئے تفویض کر دی جائے گی۔ آپ کے کیس کی آگہی کے لئےآپ کو ایک ای میل موصول ہوگی کہ آیا  آپ کا کیس منظور ہوگیا ہے، نامنظور ہو گیا ہے یا معاملے کے حل کے لئے مزید معلومات درکار ہیں۔

براہ کرم غور فرمائیں کہ کمپنی کی تشکیل کے کیسوں پر عمل درآمد متعلقہ سی آر اومیں کیا جاتا ہے۔ سی آر او سے رابطے کی فہرست کے لئے، سوال نمبر ۱۴ ملاحظہ فرمائیں۔ آپ مزید معلومات کے لئےایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر  یُوزر گائیڈ کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں جس کا پتہ درج ذیل ہے

http://www.secp.gov.pk/eservices/company-incorporation/

 

گوشوارے جمع کرانا

ہم ای سروسز(آن لائن) کا استعمال کرتے ہوئےفارمز /گوشوارے کیسے جمع کرا سکتے ہیں؟

 اس کارروائی کے عمومی اقدامات ذیل میں دئے گئے ہیں۔آپ کی جانب سے کارروائی  کی منتخب نوعیت کے لحاظ سے طرز عمل میں ذرا سی تبدیلی واقع ہوگی۔

  • وہ کمپنیاں جن کا اندراج دستی طور پر کیا گیا ہےانہیں ڈیپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)، اسلام آباد سے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
  • آپ کو آگاہ کیا جاتا ہےکہ محاصل/فارمز پر دستخط کرنے کے مجاز شخص کے لئے ویب پیج کے بالائی حصّے کے داہنی طرف موجود مینیج کمپنی یُوزرز بٹن کے ذریعے اضافی یُوزر آئی ڈی بنائیں۔
  • اضافی یُوزر آئی ڈی بنانے اور اس کےایکٹیویٹ ہونے کے بعد  این آئی ایف ٹیsecp.niftetrust.com/  سے مجاز شخص/بنائی گئی اضافی  یُوزر آئی ڈی کے لئےمطلوبہ ڈیجیٹل دستخط حاصل کریں۔
  • eservices.secp.gov.pk/eServices/ پر لاگ ان کریں مطلوبہ کارروائی /فارمز کو منتخب کریں اور اس میں معلومات کا اندراج کریں۔ صفحہ کے نچلے حصّے پر موجود کانٹی نیوکا بٹن دبائیں۔آپ اگلے صفحے پر چلے جائیں گے اور ابھی تک درج معلومات از خودسسٹم میں محفوظ ہو جائےگی۔
  • مطلوبہ دستاویز/دستاویزات نتھی کریں اور سیو فارم کا بٹن دبائیں۔ اگر آپ نے کوئی دستاویز نتھی نہیں کرنی تب بھی سیو فارم کا ہی بٹن دبائیں۔
  • چالان کو کھولیں اور اسے محفوظ کر لیں جو کہ سسٹم از خود تشکیل دے گا۔ اس مرحلے پر چالان کا پرنٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
  • سبمٹ ٹو ایس ای سی پی دبائیں۔
  • دستخط کے لئے موجود فارم/فارمز کو منتخب کریں اور ڈجیٹل دستخط کا استعمال کرتے ہوئےدستخط کریں۔
  • سبمٹ ٹو ایس ای سی پی دبائیں۔ آپ کی کارروائی جمع ہونے کے بعد آپ کی سکرین پر کارروائی جمع ہونے کا حوالہ نمبر دکھائی دے گا۔ براہ مہربانی مستقبل میں حوالے کے لئے اس صفحے کا پرنٹ لے لیں۔
  • ’’سبمٹڈ براسیسز‘‘سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور اور ایم سی بی کی کسی بھی منتخب شاخ میں اس چالان کی ادائیگی کریں۔

کارروائی کے جمع ہونے اور چالان کی ادائیگی کے بعد، آپ کی کارروائی ایک متعلقہ افسر کو اس پر عمل درآمد کے لئے تفویض کر دی جائے گی۔ آپ کے کیس کی آگہی کے لئےآپ کو ایک ای میل موصول ہوگی کہ آیا  آپ کا کیس منظور ہوگیا ہے، نامنظور ہو گیا ہے یا معاملے کے حل کے لئے مزید معلومات درکار ہیں۔

براہ کرم غور فرمائیں کہ کمپنی کی تشکیل کے کیسوں پر عمل درآمدسی آر اومیں کیا جاتا ہے۔ سی آر او سے رابطے کی فہرست کے لئے، سوال نمبر ۱۴ ملاحظہ فرمائیں۔ آپ مزید معلومات کے لئےایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر  یُوزر گائیڈ کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں جس کا پتہ درج ذیل ہے

http://www.secp.gov.pk/eservices/filing-of-statutory-returns/

ای سروسز میں آن لائن اندراج کے لئےمیں چالان فارم کہاں سے حاصل کروں؟

درخواست/فارم میں آپ کی جانب سے مطلوبہ معلومات کے اندراج کے  بعد سسٹم چالان فارم از خود تشکیل دیتا ہے جس میں معلومات پہلے سے درج ہوتی ہیں۔آپ اس چالان کو محفوظ کرلیں اور اس کا پرنٹ لے لیں اور منتخب شاخ میں اس کی ادائیگی کریں۔ آن لائن اندراج کی ادائیگی کی خاطر دستی چالان کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

آن لائن کارروائی کی ادائیگی کا کیا طرز عمل ہے؟ کیا میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہوں؟

موجودہ حالات میں صارف کو سسٹم کی طرف سے از خود تشکیل دئے گئے چالان فارم کا پرنٹ حاصل کرنا ہوتا ہےاور پھر آپ کی جانب سے منتخب ایم سی بی کی کسی بھی شاخ میں اسے جمع کرانا ہوتا ہے۔کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فی الوقت موجود نہیں۔براہ کرم آن لائن اندراج کی ادائیگی کی خاطر دستی چالان کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

کیوں سائن فارمزکا لنک فعال نہیں/اس پر کلک نہیں کیا جا سکتا؟

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نےاٹیچمنٹ اور چالان فارم محفوظ نہیں کیا۔ براہ مہربانی اٹیچمنٹ اور چالان کو محفوظ کرنا یقینی بنائیں۔ بے شک آپ نے کوئی بھی دستاویز نتھی نہیں کرنی،اٹیچ منٹس والے صفحے پر سیو فارم کے بٹن کو پھر بھی دبائیں۔

فارمز پر دستخظ کرتے وقت مجھے ایرر کیوں موصول ہو رہا ہے؟

ارمز پر دستخظ کرتے وقت اَیرر موصول ہونے کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:

  • آپ نے اپنے کمپیوٹر پر جاوا انسٹال نہیں کیا، یا جو جاوا کا ورژن انسٹال ہے وہ اپ ڈیٹڈ نہیں ہے۔ آپ اس مسئلے کو http://www.secp.gov.pk/eservices/jre-compatibility/ وزٹ کر کے اور مطلوبہ طرز عمل کی پیروی کر کے حل کر سکتے ہیں۔
  • کمپنی کی یادداشتِ شراکت اورقواعد و ضوابط جیسے نتھی دستاویزات کا حجم مقرّرہ حجم سے زیادہ ہے۔ہر دستاویز کا حجم دو ایم بی سے زیادہ نہ ہو۔آپ ان دستاویزات کوسکین کرتے وقت ریزولوشن گھٹا کر اس کے حجم میں کمی لا سکتے ہیں۔
  • ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ ایک ہی لاگ ان سے تمام افراد کے فارمز پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو فارمز پر دستخط کرنے کے لئے علیحدہ سے ہر  یُوزر آئی ڈی سے لاگ ان ہونا پڑے گا۔
  • اگر سکرین پر آئے کہ ’’اس شخص کا شناختی کارڈ فراہم کردہ شناختی کارڈ سے نہیں ملتا‘‘ تو آپ متعلقہ شخص کانام اور شناختی کارڈ نمبر اپ ڈیٹ کرائیں(نام اور شناختی کارڈ نمبر وہی ہونا چاہئےجو آپ نے این آئی ایف ٹی کو دی گئی تمام اشخاص کے لئے درخواست میں فراہم کئے ہیں)۔ آپ یہ معلومات بائیں ہاتھ پر موجود’’اپ ڈیٹ پروفائل‘‘ کو اختیار کر کےاپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
  • کامپیٹابیلیٹی (compatibility) ویوانٹرنٹ ایکسپلورر میں اِنےبَل (enable) نہیں ہے۔ اس کواِنےبَل کرنے کے لئےبراہ کرم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کو سیٹنگز میں ٹولز کے تحت کامپیٹابیلیٹی ویومیں ایڈ کریں۔
  • جاوا کی سکیورٹی سیٹنگز’’میڈیم‘‘ پر نہیں رکھی جاتیں۔ براہ مہربانی ونڈوز کنٹرول پینل میں جاوا پلگ ان کے ’’سکیورٹی لیول‘‘ کو ’’میڈیم‘‘ پر رکھیں۔

اگر میں لاگ ان ہوتا ہوں اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ سسٹم میں میری کمپنی کی معلومات اپ ڈیٹڈ نہیں ہے ، تو میں سسٹم میں یہ تصحیح کیسے کرا سکتا ہوں؟

اس معاملے میں مزید معلومات/معاونت کے لئےمتعلقہ کمپنی اندراج دفتر سے رجوع کریں۔