گورنر اسٹیٹ بینک نے ایس ای سی پی میں سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سینٹر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ( ستمبر 9): گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ڈاکٹر رضا باقر نے  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان   کے صدر دفترکا دورہ کیا جہاں انہوں نے  ایس ای سی پی کے ‘ہاکس ٹریننگ پروگرام’ کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کیا۔