مصنوعات کا فروغ

اسلامی مالیاتی ڈیپارٹمنٹ (آئی ایف ڈی ) نے اسلامی سرمایہ مارکیٹ کے لئے آگہی منصوبہ تشکیل دیاہےتاکہ عوام الناس کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیاجاسکےاور انہیں آگہی فراہم کی جا سکے۔ آئی ایف ڈی کے افسران، مستقل بنیادوں پر، کانفرنسز، سیمینارز، روڈ شوز اور تربیتی منصوبےترتیب دیتے ،منعقد کرتے اوران میں شرکت کرتے ہیں جو مالیات کے حوالے سے شریعہ کے بنیادی اصولوں کو بیان کرتے ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری کوششوں اور کام کے حوالےسے آگہی فراہم کرتے ہیں۔

اپنے اولین مقاصد میں سےمصنوعات کے فروغ جیسے مقصد کو پورا کرتے وقت، آئی ایف ڈی مقامی ماحول کو مدنظر رکھتا ہےاور مقاصدِ شریعہ کے مطابق تصورات کی تجویز دیتا ہےجو اسلامی سرمایہ مارکیٹ کو وسعت اور گہرائی فراہم کرنے کےنظریہ کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی اسلامی مالیاتی سرمایہ کاروں کی ضروریات اور خواہشات  کا خیال رکھتا ہے۔