کمپنی میں تبدیلی
کون سی تبدیلی کی اطلاع دی جائے گی: :کمپنی کے ڈائریکٹرز ‘ چیف ایگزیکٹو ‘ مینجنگ ایجنٹ ‘ چیف اکاؤنٹنٹ ‘سیکرٹری ‘ محاسب یا قانونی مشیر کے کوائف میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا جائے
دستاویزات جمع کروانے کا طریق کار :آن لائن یا آف لائن
ایس ای سی پی کو کمپنی مینجمنٹ میں تبدیلی کے بارے میں مطلع کرتے وقت حسب ذیل دستاویز متعلقہ رجسٹرار کو جمع کروائیں :
۱۔کمپنی مینجمنٹ کے کوائف میں تبدیلی کے بارے میں ۱۴ دن کے اندر اندر فارم ۲۹
۲۔رہن یا چارج کی صورت میں وضع کردہ فیس کی ادائیگی کا ’اصل ‘ چالان (آن لائن دستاویزات جمع کروانے کی صورت میں ادا شدہ چالان جمع کروانا ضروری نہیں ۔ )
- اگر کمپنی محاسب کے کوائف میں تبدیلی کے بارے میں اطلاع دے رہی ہے تو تو براہ ِ مہربانی نئے مقررشدہ محاسب کی رضامندی لف کریں
- ای سروسز کے ذریعےلازمی گوشواروں کو آن لائن جمع کروانے کے لئے تفصیلی طریق کار اس لنک پر دیا گیا ہے :
www.secp.gov.pk/eservices/filing-of-statutory-returns
- لازمی گائیڈ کی فائلنگ کے بارے میں تفصیلی رہنمائی (فارم ۲۹ وغیرہ) اس لنک پر موجود ہے۔ Filing of Statutory Returns nov 29
- فیس شیڈول کے لئے یہ لنک ہے Schedule Filling Fee
- فارم ۲۹ اس لنک پر موجود ہے Forms
Title | |||
---|---|---|---|
Schedule of Fee Amendments – Sixth Schedule 1 file(s) 730 downloads |
Company Formation, Fee Calculator, Schedule of fee amendments, sixth schedule | 06/24/2016 | |
SRO 210 Amendments In Regulation No 10 2013 1 file(s) 17704 downloads |
Additional Late Filing Fee, Company Formation, Fee Calculator | 06/26/2016 |