ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے اکاؤنٹ کھولنے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے بنکوں کے لئے پورٹل قائم کر دیا

اسلام آباد ( فروری 16 )   سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے بینک اکأئنٹ کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز کے لئے  ، کمپنیوں کے ریکارڈ  تک رسائی اور تصدیق کے  ایک خصوصی پورٹل کا اجراء کیا ہے ۔    کسی بھی کمپنی کا اکاوئنٹ کھولنے یا کسی دیگر بینکنگ سروس کی فراہمی کے لئے اب بنکوں کو کمپنیوں سے انضباطی دستاویزات کی فراہمی کا مطالبہ نہیں کرنا پڑے گا۔ بنک   ایس ای سی پی کے پورٹل کے ذریعے کمپنی کی دستاویزات کی آن لائن تصدیق کر تے ہوئے کمپنی کا بنک اکأونٹ کھول سکیں گے ۔