آپ کو ای سروسز یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے لئے بذریعہ خط درخواست دینا ہوگی جس پر کمپنی کے تمام مجوزہ سبسکرائبرز کے دستخط ثبت ہوں ساتھ ہی ساتھ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی ایک ایک نقل منسلک ہو۔ یاد رکھیں کہ اس صورت میں لیٹر ہیڈ پر ہی خط لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس خط کے ہمراہ آپ کو نام کی دستیابی کے خط کی ایک نقل بھی منسلک کرنا ہوگی۔
کمپنی خط میں اپنا ای میل پتہ لکھے گی جس پر ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوایا جائے گابرائے مہربانی صرف پاپ 3 ای میل پتہ فراہم کریں جیسا کہ abc@comsats.com مفت ای میل سروسز فراہم کرنے والے پتے جیسا کہ hotmail, gmail, یا yahoo قابلِ قبول نہیں ہیں۔
ایس ای سی پی ای میل پتہ کی قانونی حیثیت یقینی بنائے گی۔ جس کے بعد صراحت کردہ ای میل پتہ پر یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھجوا دیا جائے گا۔
ای سروسز کے لئے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے حصول کے لئے لکھے گئے تمام خطوط ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس) ، ایس ای سی پی کو مخاطب کرکے درج ذیل پتہ پر ارسال کریں۔
موضوع:ای سروسز یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ
ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)
ایس ای سی پی
این آئی سی بلڈنگ، جناح ایونیو
اسلام آباد ، پاکستان
آپ اپنی درخواست درج بالا سکین شدہ نقول منسلک کر کے بذریعہ ای میل بھی درج ذیل ای میل پتہ پر بھجوا سکتے ہیں
eservices.userid@secp.gov.pk :ای میل