براہِ مہربانی ذیل میں دئے گئے طریق کار پر عمل کریں :

  • لاگ اِن ہونے کے لئے https://eservices.secp.gov.pk/eServices/پر اپنا یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ ڈالیں ۔
  • اضافی یُوزر آئی ڈیز بنائیں جس طرح ویب سائٹ کے سب سے اوپر دستیاب دائیں طرف مینج کمپنی یوزرز بٹن کے ذریعے مطلوب ہے ۔آپ کو ڈیجیٹل دستخط حاصل کرنے کی غرض سے تمام مجوزہ سبسکرائبرز کے لئے علیحدہ یوزرز آئی ڈیز بنانے ہوں گے ۔
  • این آئی ایف ٹی secp.niftetrust.com/سے تمام سبسکرائبرز کے لئے مطلوبہ ڈیجیٹل دستخط حاصل کریں ۔
  • دئے گئے منسلکہ  لنک  میں کمپنی کے دستورکومنسلک کریں اور سیو کریں ۔براہ ِ مہربانی نوٹ کریں کہ اٹیچمنٹ سائیز۲ ایم بی سے تجاوز نہ کرے ۔
  • تمام سبسکرائبرز کے شناختی کارڈ نمبرز اورفل نیو اٹیچمنٹ فارم لنک

(Fill new attachment form link) کے مطابق کوئی بھی دیگر دستاویزات منسلک اور سیو کریں۔

  • اوپن کریں اور چالان فارم کو سیو کریں جو خود کار سسٹم کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔اس مرحلے پر چالان کا پرنٹ نہ لیں ۔
  • سائن فارمز پر کلک کریں
  • اس کا انتخاب کریں اور این آئی ایف ٹی سے حاصل ہونے والے ڈجیٹل دستخطوں کا استعمال کرتے ہوئے فارمز پر دستخط کریں۔ ہر سبسکرائبر کا اپنی ذاتی یُوزر آئی ڈی سے لاگ ان ہو کر فارمز پر دستخط کرنا ضروری ہے۔
  • بٹن ایس ای سی پی کو جمع کرائیں پر کلک کریں۔ آپ کی تمام کارروائی جمع ہونے کے بعد آپ کی سکرین پر کارروائی جمع کرانے کا ایک ریفرنس نمبر دکھائی دے گا۔ براہ مہربانی مستقبل میں حوالے کے لئےاس صفحے کا پرنٹ لے لیں۔
  • ’’سبمٹڈ پراسیسز‘‘ سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور ایم سی بی کی کسی بھی منتخب شاخ میں اس چالان کی ادائیگی کریں۔

کارروائی کے جمع ہونے اور چالان کی ادائیگی کے بعد، آپ کی کارروائی ایک متعلقہ افسر کو اس پر عمل درآمد کے لئے تفویض کر دی جائے گی۔ آپ کے کیس کی آگہی کے لئےآپ کو ایک ای میل موصول ہوگی کہ آیا  آپ کا کیس منظور ہوگیا ہے، نامنظور ہو گیا ہے یا معاملے کے حل کے لئے مزید معلومات درکار ہیں۔

براہ کرم غور فرمائیں کہ کمپنی کی تشکیل کے کیسوں پر عمل درآمد متعلقہ سی آر اومیں کیا جاتا ہے۔ سی آر او سے رابطے کی فہرست کے لئے، سوال نمبر ۱۴ ملاحظہ فرمائیں۔ آپ مزید معلومات کے لئےایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر  یُوزر گائیڈ کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں جس کا پتہ درج ذیل ہے

http://www.secp.gov.pk/eservices/company-incorporation/