ایس ای سی پی نے لسٹڈکمپنیوں کے لئے (حصص کی واپس خریداری) کے ضوابط جاری کردئے

ایس ای سی پی نے لسٹڈکمپنیوں کے لئے (حصص کی واپس خریداری) کے ضوابط جاری کردئے
اسلام آباد، ۸ اگست : ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اپنے حصص بازار ِحصص سے واپس اٹھانے کے لئے ضوابط جاری کر دئے ہیں۔ یہ ضوابط لسٹڈ کمپنیز (حصص کی واپس خریداری) ضوابط 2016 کہلائیں گے۔ ضوابط کے ذریعے واپس خریدے گئے حصص کی منسوخی یا کمپنی کی طرف سے انہیں بطورِ ٹریژری حصص اپنے پاس رکھنے کی صراحت کی گئی ہے ۔ قبل ازیں اس حوالے سے فریم ورک میں واپس خریدے گئے حصص کو اپنے پاس بطورِ ٹریژری حصص رکھنے کی صراحت نہ تھی، بلکہ واپس خریدے گئے حصص کمپنیوں کو منسوخ کرنا پڑتے تھے۔ کمپنیاں عام طور پر اپنے حصص کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے انہیں واپس خرید لیتی ہیں۔