کمپنی کے نام کی ریزرویشن

کمپنی کے نام کی ریزرویشن

کمپنی کی رجسٹریشن کروانے کی جانب پہلا قدم، کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴کی دفعہ ۳۷ کی مطابق متعلقہ رجسٹرار کوکمپنی کے تجویز کردہ نام کی منظوری کے لئے درخواست جمع کروانا ہے۔ کمپنی کے لئے تجویز کردہ نام کے لئے درخواست جمع کروانے سے پہلے دئے گئے لنک پر نام کی دستیابی کو ضرور چیک کر لیں:

کمپنی کا نام تلاش کریں

  • اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کا تجویز کردہ نام کسی پہلے سے رجسٹرڈ کمپنی کے نام سے ملتا جلتا نہ ہو ۔ مزید تجویز کردہ نام نامناسب اور گمراہ کن نہ ہو۔
  • تجویز کردہ نام میں کوئی ممنوعہ لفظ شامل نہ ہو۔

ممنوعہ الفاط کی فہرست

کمپنی کے نام منظوری کے لئے درخواست دستی یعنی آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سےدی جا سکتی ہے۔ نام منظوری کی درخواست عام لاگو فیس کے علاوہ رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے تحت چار گھنٹوں کے اندر اندر کمپنی نام مختص کرنے کی درخواست منظور یا مسترد کردی جاتی ہے۔

آف لائن یا دستی رجسٹریشن

  • کمپنی کے نام کی منظوری کے لئے اپنے متعلقہ ایڈیشنل / جائنٹ/ ڈپٹی یا اسسٹنٹ رجسٹرار کو درخواست جمع کروائیں
  • ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے چالان کے لئے دئے گئے لنک سے پانچ سو روپے کا چالان بنائیں۔
    یا
  • فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سروس کے تحت درخواست دینے کے لئے فاسٹ ٹریک رجسٹریشن کے لنک سے پندرہ صد روپے کا چالان بنائیں۔
  • ایم سی بی یا یونائٹڈ بنک لمیٹڈ (یو بی ایل ) کی مخصوص شاخوں میں فیس جمع کروائیں۔
  • نام منظوری کی درخواست بمعہ فیس چالان کی اصل کاپی کے ہمراہ اپنے متعلقہ کمپنی رجسٹریشن آفس میں جمع کروائیں۔

آن لائن یا ای سروسز کے تحت درخواست

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ای سروسز پورٹل پر لاگ آن ہوں۔

ای سروسز پورٹل

اگر آپ تیز تر پراسیسنگ چاہتے ہیں تو رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت کے لنک کو منتخب کریں

رجسٹریشن کی تیز ترین سہولت

آن لائن دستیاب فارم میں ڈیٹا داخل کریں
جمع کروائیں

نام کی منظوری کے لئے فیس کے چالان کا پرنٹ لیں۰ نارمل طریقے کی صورت میں ۲۰۰روپے اور تیز ترین رجسٹریشن کےلئے ۷۰۰ روپے اور اپنے قریبی ایم سی بی یا یو بی ایل کی مخصوص شاخوں میں فیس جمع کروائیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فیس جمع کروا دیں۔

مزید معلومات کے لئے رہنما کتابچہ برائے دستیابی نام سے رجوع کریں۔

رہنما کتابچہ برائے دستیابی نام