وفاقی وزیر خزانہ اور محاصلات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ۲۲ مئی ۲۰۱۶ کو اینوویٹیوانویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ (آئی آئی بی ایل) کے ڈیپازٹرزکی ڈوبی ہوئی رقوم کی انہیں واپس ادائیگی کی تقریب میں شرکت کی ۔ وزیر خزانہ نے آئی آئی بی ایل کےڈیپازٹرز کو تقریباً ایک کروڑ مالیت تک کے چیک دئے جبکہ کل ادا کی گئی رقم ایک اعشاریہ ایک ارب روپے تھی ۔