سرمایہ کاروں کی تربیت و آگہی کے لئے ایس ای سی پی اور آئی سی ایم اے پی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد، یکم اگست: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ پاکستان (آئی سی ایم اے پی) نے مفاہمت کی ایک یاداشت پرسوموار کو دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں اداروں نے آئی سی ایم اے پی کے طلبہ اور اراکین کو کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے آگہی اور تربیت کی غرض سے مشترکہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔