ایس ای سی پی اور آڈٹ اورسائٹ بورڈ کے مابین باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد ( اپریل 7)  سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے مابین باہمی تعاون  اور معلومات کے تبادلہ کے لئے ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ جمعہ کے روز ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی اور آڈٹ اورسائٹ بورڈ کے چیئرمین طارق حسن نے یاداشت پر دستخط کئے۔