ایس ای سی پی کی وساطت سے بیمہ کمپنیوں اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے درمیان معاہدہ

ایس ای سی پی کی وساطت سےپاکستان میں کام کرنے والی بیمہ/تکافل کمپنیوں اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی ) کے مابین بیمہِ صحت کے لئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن (سی آئی ایس ایس آئی آئی ) میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ یہ معاہدہ ۲۸ جولائی ۲۰۱۶ کو ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں طے پایا۔ اس معاہدہ پر بیمہ/تکافل کمپنی کے مجاز اہلکاروں اور جناب محمد حنیف جاکھورا ، سی ای او-سی ڈی سی نے دستخط کئے۔