ایس ای سی پی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں کے لئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ورلڈ بینک کے تعاون سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں اسلام آباد، راولپنڈی ‘کراچی اور پشاور کی مختلف یونیورسٹوں کے دو سو سے زائدطلباء نے شرکت کی۔ یہ پروگرام ایس ای سی پی اور ایچ ای سی کے مابین طے پانے والی ایک مفاہمتی یاداشت کے تحت منعقد کیا گیا۔