سرمایہ کاروں کا تحفظ اور سٹاک مارکیٹ میں شفافیت اولین ترجیح ہے: ظفر حجازی

اسلام آباد، 28 فروری: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ اورمارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنا ریگولیٹر کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروکروں کے ڈیفالٹ کرنے کے نتیجے میں نقصان اٹھانے والے چھوٹے سرمایہ کاروں کے دعوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج کے منیر کمال اور مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔