اسلام آباد ( ۲۵ فروری )  وفاقی سیکٹری برائے خزانہ  طارق باجوہ نے  کپیٹل مارکیٹ میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کی روک تھام  اور  مارکیٹ پر عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چیننج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات  کو سراہا  اور مارکیٹ کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنے  اور خاص طور پر چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے اپیکس ریگولیٹر کو وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وہ  ہفتہ کے روز ایس ای سی پی کے ہیڈ آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔