ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس کے بروکرز کے دفاتر/ برانچوں کے قیام سے متعلق ریگولیشنز میں ترامیم کر دیں

اسلام آباد ( اگست 16 )   سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے سٹاک مارکیٹ  بروکروں کی جانب سے نئے دفاتر اور برانچوں کے قیام  کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ریگولیشنز میں ترامیم کر دیں ہیں۔  سٹاک بروکروں کے دفاتر  اور نئی برانچوں کے قیام سے متعلق  اہم ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری ایس ای سی پی کے چئیرمین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔