اسلام آباد (۷ مارچ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونجی کے تحت عسکری بینک راولپنڈی میں سرمایہ کاری کے اصولوں کے بارے میں آگہی دینے کے لئے ایک سیمینارمنعقد کیا گیا۔ سیمینار میں شرکا کو مالیات اور سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی کے بارے میں سود مند معلومات مہیاکی گئیں۔



