پبلک سیکٹر کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ گورننس کے قواعد میں بہتری

اسلام آباد، ۲۶ اگست: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹیک ہولڈرز اور عوام سے آراء حاصل کرنے کے لئے پبلک سیکٹر کمپنیز کے قواعد ۲۰۱۳ میں ترامیم کا مسودہ جاری کردیا۔ مروجہ قواعد پر عمل درآمد کے تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر کمپنیوں (پی ایس سیز) کی متعلقہ وزارتوں اوردیگر سٹیک ہولڈرز کی آراء کی بنیاد پرتعمیل میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئےیہ ضروری تھا کہ قواعد میں بعض ترامیم لائی جائیں۔ پبلک سیکٹر کمپنیاں معیشت کا ایک نمایاں جزو ہیں جو معاشی شعبوں میں اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔